Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

آئی پی ایل کے 11 برسوں کے دوران اشون دوسری بار مین آف دی میچ بنے

موہالی۔(یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 برسوں میں دوسری بار مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے کنگس الیون پنجاب کے کپتان آف اسپنر روی چندر اشون نے اس کامیابی کو خاص بتایا۔پنجاب نے راجستھان رائلس کے خلاف اپنے گھریلو میدان پر 12 رن سے قریبی جیت حاصل کی تھی جس کی بدولت اب اس کے 10 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ اس میچ میں کپتان اشون 24 رن پر دو وکٹ اور ناٹ آؤٹ 17 رن کی اننگز کے لیے مین آف دی میچ قرار دیئے گئے ۔

میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم 10 پوائنٹ کے زمرے میں آگئے ہیں جو ہمارے لیے کافی اہم ہے ۔ اب دوڑ سخت ہوتی جارہی ہے ۔ کئی ٹیموں کے آٹھ پوائنٹ ہیں۔ ہمارے لئے اس سلسلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ یہاں ہدف کا دفاع کرنا مشکل ہے اور رات کے وقت پچ پر کچھ نمی نظر آرہی ہے ۔پنجاب کے کپتان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اچھی گیند بازی کی، خاص کر بٹلر کے خلاف ارش دیپ نے حکمت عملی کو بہتر ڈھنگ سے نافذ کیا۔ مجیب نے بھی متاثر کیا۔ ارش دیپ گیند کو بہترطریقے سے سوئنگ کراسکتے ہیں لیکن موہالی میں یہ بہت زیادہ نہیں گھومتی لیکن ہم دیگر جگہوں پر ایسا کرنے کی کوشش کریں گے ۔اشون نے اپنی کارکردگی کے سلسلے میں کہا کہ میرے لئے ہر طرح سے ہٹ کرنا اہم ہے ۔ انڈر کٹر اور ریورس کیمر، میں نے ہر طرح کی گیند بازی کی ہے ۔ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں کافی مختلف تجربے کرتا ہوں۔لیکن یہ اچھا ہے کہ میں لگاتار اپنے کھیل میں تجربات کرتا رہوں ۔ اشون کی کپتانی میں پنجاب اس وقت چوتھے نمبر پر ہے ۔