ممبئی۔(پی ایس آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کو 3 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں مشروط ضمانت مل گئی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیشا پٹیل پر فلم پروڈیوسر اجے کمار سنگھ کے ساتھ 3 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیشا پٹیل نے اجے کمار سنگھ سے 2.5 کروڑ روپے لیے اور یہ دعوی کیا کہ وہ 2018 میں اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ادھار کی یہ رقم 50 لاکھ روپے کے سود کے ساتھ واپس کر دیں گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے چیک بانس ہونے کے بعد فلم ساز نے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق 17 جون کو امیشا پٹیل 2018 کے چیک بانس کیس کی سماعت کے لیے رانچی سول کورٹ میں پیش ہوئیں۔انہوں نے عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا، اس لیے ان کی مشروط ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔کام کے لحاظ سے بات کریں تو امیشا پٹیل بہت جلد فلم غدر کے سیکوئل کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
اداکار کو قتل کرنے کے الزام میں ٹیلی ویژن پروڈیوسر گرفتار
برازیلیا۔برازیل میں اداکار کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ٹیلی ویژن پروڈیوسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برونوڈی سوزا نامی اس پروڈیوسر کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں گزشتہ جمعرات کے روز حراست میں لیا گیا ہے۔ قتل کی یہ واردات رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔ مقتول اداکار جیفرسن میکاڈو اور برونو ڈی سوزا بہت اچھے دوست بھی تھے۔جیفرسن میکاڈو کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش لکڑی کے ایک باکس میں ڈال کر ریو ڈی جنیرو کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک گھر کے فرش کے نیچے6فٹ گہرائی میں دفن کر دی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈی سوزا کو ریو ڈی جنیرو ہی کے ایک علاقے میں ایک گھر سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ دو ہفتے سے گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپا ہوا تھا۔ قتل کی اس واردات میں ڈی سوزا کے ساتھ جینڈر ڈا سلوا نامی ایک اور ملزم بھی شریک تھا، جو 2جون سے پولیس کی حراست میں ہے۔ اسی نے دوران تفتیش ڈی سوزا کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ڈی سوزا کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دی تھی۔
دو لگ بھگ دو ہفتے تک ڈی سوزا اس گھر میں چھپا رہا، تاہم پولیس بالآخر اس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئی۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی