Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

’استری‘ کے سیکول میں کام کریں گے ورون دھون

ممبئی۔مشہوراداکار ورون دھون سپرہٹ فلم ’استری‘ کے سیکول میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔امرکوشک کی ہدایت میں بنی فلم استری گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی اور سپر ہٹ رہی تھی ،جس میں راج کمار راو اور شردھا کپور نے اہم کردار اداکیا تھا۔ایسی خبریں ہیں کہ فلم سازوں نے اس کا سیکول ’استری 2‘بنانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس پر کام کررہے ہیں۔

اس فلم میں ورون دھون کو کاسٹ کیاجاسکتا ہے اورورون بھی اس فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔حالانکہ فلم کی ٹیم کاراج کمار راو کے ساتھ اچھا تال میل ہے لیکن وہ ابھی اس الجھن میں ہیں کہ سیکول میں کس ہیرو کو مرکزی رول میں لیاجائے۔

ورون دھون کی اس مہینے فلم ’کلنک‘ریلیز ہونے والی ہے جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔فلم کا ٹریلیر حال ہی میں ریلیز کیاگیا ہے اور مداح اسے کافی پسند کررہے ہیں۔دوسری جانب راج کمار راو اس وقت اپنی اگلی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہں جس میں ان کے ساتھ کنگنا رنوت نظر آئیں گی۔