اجودھیا۔ اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں فیض آباد۔ الہ آباد قومی شاہراہ پر بس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر سے 4 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بدھ کی رات بیکا پور کوتوالی علاقے کے کھجرہٹ کے نزدیک امیٹھی ڈیپو پریاگ لوہیا گرامین سیوا بس اور سوفٹ ڈیزائر کار کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں کار ڈرائیور رمیش کمار گوڑ بن جے ناتھ گوڑ(32)، موتی گنج کے چتئی پور باشندہ روہت کمار پانڈے، پراکلندر تھانہ علاقے کے پوسے پور باشندہ پشپیندر پرتاپ سنگھ ولد وجے پرتاپ سنگھ(30) اور سلطان پور کے وویک نگر باشندہ آشیش پرجاپتی(29) کی موت ہوگئی۔ ان میں سے کچھ سلطان پور میں واقع شری رام فائنانس کمپنی میں کام کرتے تھے۔ا
نہوں نے بتایا کہ کار میں سوار سبھی لوگ تارون تھانہ علاقے کے پالی اچل پور گاؤں کسی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔حادثے کا شکار کار کا دورازہ تو ڑ کر پولیس نے بڑی مشکل سے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
ایس پی نےانتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی: یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی