یورپ میں اعتماد برقرار رکھیں گے : ہرمن پریت
بنگلورو، 3 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ایف آئی ایچ مینزہاکی پرو لیگ میں ٹیم کی اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی اعتماد کے ساتھ مقابلہ کے یورپی مرحلے میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ہندوستان نے حال ہی میں رورکیلا، اڈیشہ میں کھیلے گئے پرو لیگ میچوں میں عالمی چیمپئن جرمنی اور آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ ہرمن پریت کی ٹیم اس وقت نئے مقرر کردہ ہیڈ کوچ کریگ فلٹن کی قیادت میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے یورپی مرحلے کی تیاری کر رہی ہے ۔ یورپ سے واپسی کے بعد ہرمن پریت کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی، جو ستمبر میں ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے اہم ثابت ہوگی۔ہرمن پریت نے کہا، ہم نے ہفتے کی صبح نئے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن سے پہلی ملاقات کی۔ وہ ہر سیشن میں بہت زیادہ توانائی کے ساتھ کھیل کی پریکٹس کرواتے ہیں اور اس سال ہمارے لیے یہ ایک اچھا منظم منصوبہ ہے ۔ ہمارے پاس اب اچھی رفتار ہے ۔ ہم نے پرو لیگ کے گھریلو میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ ہم اسی اعتماد کے ساتھ یورپی مرحلے میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ باوقار ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن ہے جو 3 سے 12 اگست تک منعقد ہونا ہے ۔ ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی مینز ورلڈ کپ میں جاپان سے مقابلہ کرنے کے علاوہ، ہندوستان نے طویل عرصے سے گھریلو حالات میں کسی بڑی ایشیائی ٹیم کا سامنا نہیں کیا ہے ۔ چنئی میں خاص طور پر ہاکی 16 سال بعد واپس آ رہی ہے ۔ہرمن پریت نے یہاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) میں اپنے تربیتی سیشن کے بعد کہا، ‘‘یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ تماشائیوں کے لیے بھی ایک سنسنی خیز تجربہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ایشیائی براعظم میں ہمارے چند سرکردہ حریفوں کے خلاف ہمیں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لئے تمام شائقین بڑی تعداد میں ایک بار پھر آئیں گے ۔ہرمن پریت نے کہا، "پرو لیگ سے واپسی کے بعد، ہمارے پاس ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی 2023 کی تیاری کے لیے 45 دن کا وقت ہوگا۔ گھر پر ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی یقینی طور پر ہمیں ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کے لیے تیار کرے گی۔ ہم چنئی میں اس اہم انعقاد کی میزبانی کرنے اورحمایت دینے کے لیے تمل ناڈو حکومت کے شکر گزار ہیں۔ٹیم جہاں ایک طرف اپنی خامیوں کو بہتر کر رہی ہے وہیں اس نے کامیابی کے نئے منتر بھی اپنے معمولات میں شامل کر لیے ہیں۔ہرمن پریت نے کہا، "چونکہ اس سال بہت سے ایونٹس ہیں، اس لئے ہم خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر تروتازہ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یوگا کو ہمارے ہفتہ وار معمولات میں شامل کیا گیا ہے اور اس نے ہماری توجہ مرکوز کرنے میں بہت مدد کی ہے ۔انڈین مینز ٹیم نے 2011 میں منعقدہ افتتاحی ایڈیشن اور 2016 میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا، جبکہ ڈھاکہ میں 2021 میں منعقد ہونے والے پچھلے ایڈیشن میں ہندوستانی ٹیم نے برونز میڈل پر اکتفا کیا تھا۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن