وزیر اعلیٰ نے محکمہ جاتی اسکیموں کی پیش رفت کی جائزہ میٹنگ کی
لکھنؤ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے دیہی علاقوں میں صحت خدمات کی آسانی سے دستیابی کے لیے ٹیلی کنسلٹیشن اور ہیلتھ اے ٹی ایم کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔ اس سےبیماری کی سمت میں ریموٹ ایریا کےلوگوں کو اچھے ڈاکٹروں سے مشورہ حاصل ہو سکے گا۔ ہیلتھ اے ٹی ایم کے لیے تربیت یافتہ مین پاور تعینات کیا جائے۔ ٹیلی کنسلٹیشن سروس کو وسیع کرتے ہوئے لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ اعلا سطحی میٹنگ میں مفادعامہ میں چلائی جانے والی محکمہ جاتی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں چلائی گئی متعدی بیماری مہم نے عام لوگوں میں ایک اچھا پیغام دیا ہے۔ لوگوں میں انفیکشن اور متعدی بیماریوں سےمحفوظ رہے کے شعور میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسی ہی کوششیںمسلسل جاری رکھنی ہوں گی۔ گورکھپور، بستی اور دیوی پاٹن منطقوں میں انسیفلائٹس، بریلی اور گرد و نواح منطقوں میں ملیریا اور بندیل کھنڈ علاقہ میں چکن گنیاسے تحفظ کے لیے سرگرمی کو مزید بڑھایا جائے۔ ان علاقوں میں انسیفلائٹس کی روک تھام کے لیے بھی کوششیں کی جائے۔ لوگوں میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کے استعمال کے بارے میںبیداری پیدا کی جائے۔ماہرین اطفال کی بھی مدد لی جائے۔اس وقت ریاست میں کووڈ-19 کے ایکٹیو معاملات کی تعداد 446 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ کووڈ کی وجہ سے کسی بھی متاثرہ مریض کو اسپتال میں بھرتی نہیں ہونا پڑا۔ صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے۔ لیکن ہمیں چوکسی اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحصیلوں کےاموری نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں شفافیت اور وقت کی پابندی کے ساتھ مضبوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ شکایات اور مسائل کا مقررہ مدت میں تصفیہ کیا جائے۔ ڈیجیٹائیزیشن کو فروغ دیا جائے۔ وراثت/ جانشین سے متعلق مقدمات کو غیر ضروری طور پر زیر التوا نہیں رکھا جائے۔ عوام الناس کی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیلوں کےاموری نظام میں بہتری کے لیے تفصیلی ایکشن پلان تیار کر کے پیش کیا جائے۔
ریاست میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتی یونٹوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت کے ذریعہ انسینٹیوفراہم کی جا رہی ہیں۔ ایسے تمام معاملات کا بغور جائزہ لیا جائے اور بغیر کسی تاخیر کے مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔ ایسے سبھی محکمہ صنعتی ترقیات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تصفیہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی ضلع میں غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈ، بس اسٹینڈ اور رکشہ اسٹینڈ نہیں ہوناچاہیے۔ ایسے اسٹینڈز غیر قانونی وصولی ہونے کو بڑھاوادیتے ہیں۔ جہاں کہیں بھی ایسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں انہیں فوری طور پر روکا جائے۔ ٹیکسی اسٹینڈ کے لیے ٹھیکیدار کے مقام کا تعین کریں۔ شہروں میں ای رکشے کے لیے راستہ طے کرنا ضروری ہے۔
سوامیتوا، گھرونی اور وراثت جیسے پروگراموں نے عام آدمی کو بڑی سہولت فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب تک 56.17 لاکھ سے زیادہ دیہی کو مکانات تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ صرف 15 ریونیو گاؤں میں سروے کا کام باقی ہے، اسے بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ہمارا ہدف یہ ہو کہ اس سال کے آخر تک تمام اہل گاؤں والوں کو گھر کے مالکانہ حقوق دینے والاتصدیق نامہ’’گھرونی‘‘مل جائے ۔
تمام مویشی پناہ گاہوں میں بندوبست کو بہتر رکھا جائے۔ سبز چارے، بھوسے وغیرہ کا مناسب انتظام کیا جائے۔ مویشیوں کو گرمی یا دھوپ سے محفوظ رکھنے کے انتظامات کیے جائیں۔ ڈیری سیکٹر میں روزگار وضع کرنے کے وسیع امکانات کے پیش نظر اختراعات کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ڈیری سیکٹر سے جوڑنے کی کوشش کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں محکمہ نقل و حمل کی بسوں میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعات ہوئے ہیں۔ ایسے واقعات کو مزید پیش آئیں اس کے لیے محکمہ نقل و حمل کے ذریعہ ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ہر ضلع میں پی پی پی ماڈل پر کم از کم ایک جدید ماڈل بس اسٹینڈ تیار کیا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مفاد عامہ سے متعلق اس اہم کام کو ترجیح دیتے ہوئے کارروائی کو تیز کیا جائے۔
میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، وزیر مالیات سریش کمار کھنہ،وزیر خواتین بہبود، اطفال ترقیات اور تغذیہ محترمہ بے بی رانی موریہ، وزیر مملکت برائے نقل و حمل (آزادانہ چارج) دیا شنکر سنگھ، وزیر مملکت برائے ریونیو انوپ پردھان ‘والمیکی، کمشنر پیداوار منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ ایس پی گوئل، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات ڈاکٹر پرشانت ترویدی، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ ، داخلہ اوراطلاعات سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری نقل و حمل ایل وینکٹیشو رلو، ڈائرکٹراطلاعات ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی