بنگلور۔ (یو این آئی )بنگلور میں منعقد قومی کیمپ میں ٹوکیو اولمپک 2020 کوالیفائر کی تیاری کر رہے ہندستانی ھاکي مردا سٹرائکرز کو آسٹریلیا کے سابق اسٹرائیکر کیران گوورس نئے گر سکھاتے نظر آئیں گے ۔ہاکی انڈیا نے ہندوستانی ھاکي مرد ٹیم کو خاص تربیت دینے کے لیے گوورس کو بنگلور میں جاری قومی کیمپ میں آٹھ دن کے خصوصی کیمپ کیلئے مدعو کیا ہے ۔ یہ کیمپ 8 اپریل سے بنگلور میں واقع ہندستانی کھیل اتھارٹی میں شروع ہوا جو خاص طور پر اسٹرائیکر کھلاڑیوں کے لئے ہے ۔2010 اور 2014 ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے گوورس پیر کی رات کو بنگلور پہنچے ۔
ہندستانی ہاکی ٹیم کے ساتھ خصوصی مشق کو لے کر گوورس نے کہاکہ ہندستان میں واپس آنے پر میں بے حد خوش ہوں۔ ہاکی کو چاہنے والے اس ملک میں کھیلنے کے میرے کئی یادگار لمحے ہیں۔31 سالہ گوورس نے ہندستانی اسٹرائکرز کے ساتھ پریکٹس کرنے کے بعد منگل کو کہاکہ میں ہندوستانی ٹیم کی ترقی کو گزشتہ کافی عرصے سے انتہائی قریب سے دیکھ رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اس ٹیم میں اچھی صلاحیت ہے ۔ میں ہندستانی اسٹرائکرز کے ساتھ دائرے میں گول مارنے کی صلاحیت کو بڑھانے اور مخالف ٹیم کے فیلڈنگ کو توڑنے کے داؤ اور پینتروں پر ٹیم کے ساتھ کام کروں گا۔ سابق اسٹرائیکر نے کہا کہ مشقوں کا مقصد گول مارنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔گوورس کے ساتھ کام کرنے کو لے کر ہندستان کے خاص اسٹرائکرز میں سے ایک ایس وی سنیل نے کہاکہ گوورس کا تجربہ ہمارے اسٹرائکرز کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کام آئے گا۔ گوورس آسٹریلیا کے بہترین اسٹرائکرز میں سے ایک تھے اور وہ مخالف ٹیم کے دائرے میں دباؤ بنانے ، گول کرنے اور پوزیشن تبدیل کرنے میں ماہر تھے ۔ انہی شعبوں میں ہمیں بہتری لاانی ہے ۔ اس کے علاوہ ہم گوورس سے اور بھی دیگر خصوصیات سیکھ سکتے ہیں۔ہاکی انڈیا کے ہائی پرفامنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان نے کہاکہ گوورس کے تجربے کا استعمال کرنا ہندستانی اسٹرائکرز کیلئے انتہائی اچھا رہے گا۔ گوورس کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے ہیں اس لئے وہ ان کے انداز کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس سیزن میں کھلاڑیوں کو مدد ملے گی۔آکاشدیپ سنگھ، رمندیپ سنگھ، ایس وی سنیل، للت کمار اپادھیائے ، سمرنجیت سنگھ، گرجننت سنگھ، مندیپ سنگھ، سمیت کمار، شمشیر سنگھ، ارمان قریشی، ابھر نسدیو بلمگگا، محمد راحیل محسن، ھرصاحب سنگھ، دلپریت سنگھ، گرصاحب جیت سنگھ، شلانند لاکڑا اور عاطف عتیق جیسے کھلاڑی سابق آسٹریلوی اسٹرائیکر کے ساتھ مشق کر رہے ہیں۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی