انداز بیاں اور ،ومخاطب فائونڈیشن کے تحت کنونشن سینٹر میں مشاعرہ و کوی سمیلن کا اہتمام
لکھنؤ:انداز بیاں اور ،و مخاطب فائونڈیشن کے تحت کے جی ایم یو واقع اٹل بہاری باجپائی کنونشن سینٹر میں مشاعرہ و کوی سمیلن کا اہتمام کیاگیا۔جس کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے کی ۔اس ادبی محفل کے مہمان خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر بر گیڈیئر سید احمد علی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ شاعروں کا سماج میںاہم مقام ہے ان کا کسی بھی سماج اور ملت پر اثر ہے اس کا آپ لوگ بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں ، یہ وہی شعراء ہیں جو ہر مذہب کی دیوار توڑ کر امن کا پیغام دیتے ہیں ۔مشاعرہ کی نظامت ندیم فرخ نے کی ۔کنوینر ریحان صدیقی و شازیہ قدوئی تھے ۔
منتخب اشعار نذر قارئین ہیں
کہیں کسی سے بھی ذکر جدائی مت کرنا
ان آنسو ئوں کو کبھی روشنائی مت کہنا
منو ر رانا
بہت خراب ہے ماحول اس زمانے کی
نکلنا گھر سے تو ماں کی دعائیں لے کے
منظر بھو پالی
مجبو ریوں کے نام پر سب چھوڑنا پڑا
دل توڑنا کٹھن تھا مگر توڑنا پڑا
انجم رہبر
کچھ اس طرح تیرے عشق میں فنا ہو جا ئوں
تجھ کو ہوا بنائوں اور دیا ہو جا ئوں
ندیم فرخ
مجھے کیا پتہ کہ تو چیز کیا
مجھے قسط قسط ملا ہے ، ایک مست ملا نہیں
انکتا سنگھ
جانے کس کا حق دباکر گھر میں دولت لائے ہو
اور اس میں یہ ستم کہ اس میں بھی برکت چاہئے
ڈاکٹر ندیم شاد
خوش رہنے کا وقت کہاں مل پاتا ہے
غم کرنے کو اتنی چیزیں ہو تی ہیں
عائشہ ایوب
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی
یوپی میں بہتر حکمرانی کے لئے کئی اصلاحات کئے گئے :یوگی