Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Kolkata: Kolkata Knight Riders players during a practice session, at Eden Garden in Kolkata, Saturday, March 23, 2019. (PTI Photo/Ashok Bhaumik) (PTI3_23_2019_000100B)

کولکتہ،حیدرآباد مقابلہ میں ‘غیر ملکی پر رہیں گی نگاہیں

کولکتہ، 23 مارچ (یو این آئی ) کولکتہ نائیٹ رائیڈرز اور سنرائزرس حیدرآباد کے درمیان اتوار کو یہاں ایڈن گارڈن میں ہونے والے آئی پی ایل میچ میں دونوں ٹیموں کی جیت کا دارومدار ان کے غیر ملکی کھلاڑیوں پر رہے گا۔دو بار آئی پی ایل فاتح رہ چکی کولکتہ نے 2019 سیزن کے لئے اپنے کور گروپ کو تقریبا برقرار رکھا ہے اور ٹیم کی امیدوں کا دارومدار ویسٹ انڈیز کے بلے باز سنیل نارائن پر رہے گا جو نہ صرف اوپننگ میں دھماکہ خیز بلے بازی کرتے ہیں بلکہ اپنی پراسرار گیندوں سے بلے بازوں کو بھی چھکاتے ہیں۔

نارائن کا ساتھ دینے کے لئے ہندستانی چائنا مین بولر کلدیپ یادو موجود رہیں گے ۔کولکاتا کے تیز گیند بازی کے لیے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل مضبوطی دیں گے ۔ دونوں ہی 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں اور بلے بازوں کو اپنی رفتار سے پریشان کر سکتے ہیں۔میزبان ٹیم کے پاس بلے بازی میں رابن اتھپا، کرس لن اور کپتان دنیش کارتک موجود ہیں۔ کارتک کے پاس ورلڈ کپ دعویداری کے لئے یہ اچھا موقع ہے ۔ کولکتہ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے لحاظ سے کافی متوازن ٹیم ہے ۔دوسری طرف حیدرآباد کا حوصلہ آسٹریلیا کے خطرناک اوپنر ڈیوڈ وارنر کی واپسی سے بلند ہو گیا ہے ۔ وارنر گزشتہ سال بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے 12 ماہ کی پابندی لگانے کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہو گئے تھے ۔ ٹیم کے پاس کپتان کین ولیمسن کے طور پر دنیا کا بہترین بلے باز موجود ہے ۔ کولکتہ کے پاس ردھمان ساہا اور شریوتس گوسوامی کے طور پر دو گھریلو کھلاڑی موجود ہیں۔حیدرآباد کا بولنگ آرڈر بہت مضبوط ہے جو اسے میچ جتانے میں اھم حصہ ہے ۔ تیز گیند باز بھونیشور کمار، افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اور بنگلہ دیش کے لیفٹ آرم اسپنر شکیب الحسن کسی بھی بلے بازی پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔