سری نگر۔ (یو این آئی) سری نگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس اور آر پار تجارت پیر کے روز مسلسل پانچویں ہفتے بھی معطل رہی۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ کمان پوسٹ پر پُل کا مرمتی کام ابھی بھی جاری ہے جس کے پیش نظر سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس اورطرفین کے درمیان آر پار تجارت کو پیر کے روز لگاتار پانچویں ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کاروان امن بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو بس کی معطلی کے بارے میں پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 4 مارچ کو بس سروس ہیرتھ تہوار کے پیش نظر بند تھی بعد ازاں کمان پوسٹ پر پل کا مرمتی کام جاری رہنے کی وجہ سے بس سروس لگاتار معطل ہے جبکہ سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان آر پار تجارت بھی 8 مارچ سے معطل ہے۔دریں اثنا اس تجارت سے وابستہ تاجروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے پل بند رہنے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ایک تاجر نے کہا کہ اس تجارت کے ساتھ وابستہ قریب تین سو تاجروں اور ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور تجارت معطل رہنے کے باعث تازہ سٹاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔جبکہ آر پار کے تاجروں کے درمیان تجارت کا سلسلہ 2008 ءسے جاری ہے۔ یہ تجارت ہفتے میں چار دن منگل سے لیکر جمعہ تک ہوتی ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی