ستیہ پال سنگھ کے حق میں ووٹ مانگے
میرٹھ۔ کانگریس دہشت گردوں کی قوت بڑھانا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میرٹھ میں پارٹی کے امیدوار ستیہ پال سنگھ کی حمایت میں ووٹ مانگتے وقت کیا۔
کانگریس کے انتخابی منشور پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے کانگریش کی منشا ظاہر ہوتی ہے۔
منشور سے ظاہر ہے کہ کانگریس فوج کی طاقت کو کم کرنا چاہتی ہے اور دہشت گردوںکی قوت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
وہ باغپت میں پارٹی کے امیدوار ستیہ پال سنگھ کی حمایت میں انتخابی ریلی سے مخاطب تھے۔
یوگی نے سرجیکل اسٹرائک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھگوان ہنومان نے لنکا میں داخل ہو کر اسے نظر آتش کر دیا تھا۔
وہی کام آج پمارے فوجی جوان کر رہے ہہیں۔ چودھری چرن سنگھ کو کسانوںکا عظیم رہنما بتاتے ہوئے یوگی نے ایت سنگھ اور انکے بیٹے جینت چودھری کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان میں چودھری چرن سنگھ کی کوئی صفت موجود نہیں ۔
مظفر نگر فساد کا ذر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہاں دو جاٹ نوجوانوںکا قتل کیا گیا اور وہاں فساد ہوئے اور سب جانتے ہیں کہ چودھری اجیت سنگھ فسادیوں کے ساتھ کھڑے تھے۔ تب انہیں اپنی برادری کی یاد نہیں آئی۔
حکومت کی کامیابیوںکا ذکر کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ہم نے کانوڑ یاترا کامیابی کے ساتھ مکمل کرائی۔ گھنٹہ اور گھڑیال بھی بجے۔ انہوںنے عوام سے سوال کیا کہ کیا ایس پی بی ایس پی کی حکومت میں یہ ممکن تھا۔
ریاست میں نظم و نسق کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت میں راون اور کنس کی اولاد یا تو جیل میں ہے یا رام نام ستیہ کی راہ پر نکل گئی ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی