کہا، دونوں آرٹیکل 370 پر ایک ساتھ بول رہے ہیں
امفال۔ کانگریس اور پاکستان ملے ہوئے ہیں ۔ یہ الزام وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران لگایا۔منی پور میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس دن کانگریس نے کہا کہ کوئی بھی آرٹیکل 370 کو بدل نہیں سکتا ہے۔
اس کے اگلے دن پاکستان نے یہی بات دوہرائی ، یہ کیسا اتحاد ہے ؟۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو الزام لگایا کہ پاکستان اور کانگریس آرٹیکل 370 میں تبدیلی کے خلاف ایک ساتھ ایک ہی وقت پر بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی تعلق ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں آرٹیکل 370 کا تذکرہ کیا ہے اور اس کے اگلے ہی دن عمران خان نے اس میں تبدیلی کے خلاف بیان دیا۔
منی پور میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس دن کانگریس نے کہا کہ کوئی بھی آرٹیکل 370 کو بدل نہیں سکتا ہے ، اس کے اگلے دن پاکستان نے یہی بات دوہرائی ، یہ کیسا اتحاد ہے ؟۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ آرٹیکل 370 میں کسی بھی طرح آئینی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کانگریس نے نارتھ ایسٹ میں نافذ افسپا قانون پر غور کرنے اور کشمیر وادی میں جوانوں کی تعیناتی کم کرنے کا وعدہ اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے۔آرٹیکل 370 پر کانگریس اور پاکستان کے موقف کو جوڑتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے یہ الزام عائد کیا ۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ملک میں سرکار مخالف نہیں حکومت کی حمایت میں لہر چل رہی ہے اور لوگ اپوزیشن سے ناراض ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ نامدار نے کہا ہے کہ وہ نارتھ ایسٹ کو منیوفیکچر ہب بنائیں گے ۔ اتنے سالوں میں انہوں نے کونسا مینوفیکچرنگ ہب بنالیا ؟ وہ صرف جھوٹ مینوفیکچر کرنے میں ماہر ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی