وزیر اعظم نے ترقی سے لے کر خواتین کے ریزرویشن تک کے مسائل پر کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو نشانہ بنایا
بھوپال۔ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ترقی سے لے کر خواتین کے ریزرویشن تک کے مسائل پر کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اب ‘اربن نکسلیوں’کے ہاتھ میں چلی گئی ہے اور مجبوری میں خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کرنے وا لے ‘گھمنڈیہ’ اتحاد سے ملک بھر کی خواتین کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر مودی آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل یہاں منعقدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے مہاکمبھ سے خطاب کرنے آئے تھے ۔
اس دوران تقریباً 50 منٹ کے اپنے خطاب میں انہوں نے کانگریس پر سخت نشانہ لگایا۔ریاست میں گزشتہ دو اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی اس قسم کے کارکن مہاکمب کا اہتمام کرتی ہے ۔ آج کی اس بڑی تقریب میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما، پارٹی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا، پرہلاد پٹیل، فگن سنگھ کلستے ، پارٹی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ اورریاستی حکومت کے کئی وزیر موجود تھے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس اب اپنی مرضی کھو چکی ہے ۔ پارٹی کے نچلی سطح کے لیڈر منہ پر تالے لگائے بیٹھے ہیں۔ پہلے برباد اور اب‘بینک کرپٹ’ہو چکی کانگریس کا ٹھیکہ دوسروں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے ۔ اب کانگریس کو اس کے لیڈر نہیں چلا رہے ہیں۔ یہ ایک ایسی کمپنی بن گئی ہے جہاں ہر چیز کو ‘آؤٹ سورس’کیا جا رہا ہے ۔ یہ ٹھیکہ اب ‘اربن نکسلیوں’کے ہاتھ میں چلا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میدانی سطح پر کام کرنے والے ہر کانگریسی کارکن کو اس کا احساس ہو رہا ہے ۔ کانگریس کھوکھلی ہو چکی ہے ۔ کانگریس کے پاس مستقبل کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ پارٹی زنگ آلود لوہے کی مانند ہو گئی ہے جو بارش میں رکھو تو خراب ہو جاتا ہے ۔ وہ اب قومی مفاد کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کو ہندوستان کی کوئی نئی بات پسند نہیں ہے ۔ اسی سلسلے میں انہوں نے کہا کہ سبھی نے نئی پارلیمنٹ کی تعریف کی، لیکن کانگریس اس کی بھی مخالفت کر کے منفیت پھیلا رہی ہے ۔ کانگریس ترقی یافتہ ہندوستا ن سے متعلق ہر منصوبے پر تنقید کرتی ہے ۔ کانگریس نہ خود کو بدلنا چاہتی ہے اور نہ ہی ملک کو بدلنا چاہتی ہے ۔ پارٹی ملک کو 20ویں صدی میں لے جانا چاہتی ہے ۔ غریب کی بستی کانگریس کے لیے فوٹو شوٹنگ کی جگہ ہے ۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی