لکھنؤ۔(نامہ نگار)دل کی تمام بیماریوں کا علاج بیس سال پہلے صرف سرجری تھی لیکن انٹرنیشنل کارڈیو لوجی کی ترقی کی وجہ سے آج دل کی اسی فیصد بیماریوں کا بغیر سرجری ممکن ہے۔ انٹر ونشن کی تمام نئی تکنیک پر چرچا اور تفصیل کیلئے سنجے گاندھی پی جی آئی میں پانچ اپریل سے تین روزہ نیشنل انٹرونشن کائونسل کا اسپیشل کنونشن اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
شعبہ کے ہیڈپروفیسر پی کے گوئل، پروفیسر آدتیہ کپور، پروفیسر ستیندر تواری، پروفیسر نوین گرگ اور پروفیسر سدیپ کمار کے مطابق اینجیوپلاسٹی تو ہم لوگ 25 سال سے کر رہے ہیں لین والو ریپلیسمنٹ بھی اس تکنیک سے ہونے لگاہے۔ اسکے لئے پہلے صرف اوپن سرجری ہی متبادل تھا۔ ماہرین کے مطابق والوریپلیسمنٹ ابھی مہنگا ہے لیکن جیسے جیسے یہ مقبول ہوگا قیمت کم ہوگی۔ یہ تکنیک اُن لوگوں میں کافی کارگر ہے۔ جس میں بے ہوشی دینا ممکن نہیں ہو پاتا ہے۔ اس دوران خصوصی طور سے نئے کارڈیو لوجسٹ کیلئے تعلیمی سیشن ہوگا۔ کنونشن میں 15 سو کارڈیولوجسٹ، 25 انٹرنیشنل کارڈیولوجسٹ شامل ہوں گے۔
نائب صدر جمہوریہ کے ہاتھوںاین آئی سی کاافتتاح ہوگا
نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو پانچ اپریل کی شام این آئی سی کا افتتاح کریں گے۔ وہ پینتیس منٹ اپنی بات رکھیں گے۔ کل اُنسٹھ منٹ کا وقت پی جی آئی میں دیں گے۔ راج بھو سے وہ انسٹی ٹیوٹ ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ پہلی بار انسٹی ٹیوٹ کے کسی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی