نئی دہلی۔ (یو این آئی ) انگلینڈ کے بلے باز جوز بٹلر کے لیے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز چھوڑ کر باہر نکل آنا اور رن آؤٹ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔آئی پی ایل میں جے پور میں پیر کو کنگز الیون پنجاب اور راجستھان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بٹلر کو پنجاب ٹیم کے کپتان اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے اسی طرح آؤٹ کیا جس کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں آ چکا ہے ۔
نان اسٹرائیکر اینڈ پر بلے باز کے باہر نکلنے اور بولر کی طرف سے اسے رن آؤٹ کئے جانے کو مانکڈڈ کہا جاتا ہے ۔راجستھان کی اننگز کے 13 ویں اوور میں اشون بولنگ کر رہے تھے اور انہوں نے بٹلر کو کریز سے باہر دیکھا۔ اشون نے خود کو روکا اور بٹلر کو رن آؤٹ کر دیا۔ اسی وقت براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کے ڈگ آؤٹ میں موجود سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے بتایا کہ بٹلر پہلے بھی اسی طرح آؤٹ ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں سچترا سینانائیکے نے بٹلر کو دو بار انتباہ دینے کے بعد مانکڈڈ کر دیا تھا۔بٹلر ہی نہیں بلکہ اشون بھی اس سے پہلے ایک بلے باز کو اسی انداز میں آؤٹ کر چکے تھے ۔ بات 2012 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کی ہے ۔ اشون نے لاھرو ترمانے کو کریز سے باہر نکل آنے پر رن آؤٹ کر دیا۔ اگرچہ اس وقت کے کپتان وریندر سہواگ نے اپیل واپس لے لی تھی۔ سہواگ نے اس وقت کہا تھا کہ اشون نے ترمانے کو اس طرح آؤٹ کرنے سے پہلے انتباہ بھی دیا تھا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی