مرزاپور:(یواین آئی) چار ریاستوں کی سرحدوں سے گھرے اترپردیش کے واحد پارلیمانی حلقے رابرٹس گنج میں موجودہ لوک سبھا انتخاب میں کوئی بڑا چہرہ نہ ہونے کے باوجود کافی سرخیوں میں ہے کیونکہ یہاں ایسے امیدواروں کےد رمیان مقابلہ ہے جو کئی بار پارٹی بدل چکے ہیں۔ودھیانچل ڈویژن کے رابرٹس گنج کی سرحدیں بہار، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش سے ملتی ہیں۔رقبہ کے اعتبار سے یہ اترپردیش کےسب سے بڑے پارلیمانی سیٹوں میں سے ایک ہے۔ اسے ملک کا سب سے بڑا پالیمانی حلقہ ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔
پندرہویں لوک سبھا انتخابات میں اس میں کچھ تبدیلی کی گئی۔ اور اب ضلع چندولی کی چکیہ کے ساتھ اس علاقے میں سونبھدر کے رابرٹس گنج، گھوراول، اوبرا اور ددھی اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ پہلے مرزا پور کی تین اسمبلی سیٹوں سے یہ پالیمانی حلقہ بنتا تھا۔موجودہ انتخابات میں یہاں کوئی بڑا چہرہ انتخابی میدان میں نہیں ہے۔ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمان چھوٹے لال کھروار کی جگہ پر اس بار این ڈی اے میں شامل اپنا دل کے پکوڑی لال انتخابی میدان میں ہیں وہیں اتحاد کی جانب سے ایس پی نے سابق رکن اسمبلی بھائی لال کول کو میدان میں اتارا ہے۔
کانگریس نے ایک بار پھر بھگوتی چودھری پر اعتبار کیا ہے۔تینوں معروف امیدواروں میں مشترک بات تینوں ہی ضلع مرزا پور کے رہنے والے ہیں اور تینوں ہی ایک ہی اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ مرزا پور کے چھانبے( ریزرو سیٹ) سے 1984 میں بھگوتی چودھری نے کانگریس کی نمائندگی کی تھی جبکہ 1998 میں یہ سیٹ بی جے پی کے کھاتے میں چلی گئی وہیں2012 میں یہاں سماج وادی کے بھائی لال کول رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔2002 میں پکوڑی لال کول بی ایس پی سے اسی حلقے سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔دلچسپ ہے کہ اس بار یہاں قسمت آزمانے والے تینوں امیدواروں نے تین تین بار پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔ بھائی لال کول بی جے پی۔
بی ایس پی سے ہوکر ایس پی میں شامل ہوئے تو پکوڑی لال کول بی ایس پی۔ ایس پی سے اپنا دل میں آئے ہیں جبکہ بھگوتی چودھری کانگریس سے بی جے پی۔ایس پی ہوتے ہوئے اپنے پرانے گھر میں واپس آگئے ہیں۔یہاں ساتویں و آخرے مرحلے کے تحت 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں یہاں بی جے پی کے چھوٹے لال کھروار نے کامیابی حاصل کی تھی۔ بی ایس پی کے شاردا پرساد دوسرے نمبر پر اور ایس پی کے پکوڑی کول تیسرے مقام پر تھے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی