Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

پارلیمنٹ الیکشن: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، ایڈوانی کا نام کٹا

مودی وارانسی، راجناتھ لکھنؤ اور امت شاہ گاندھی نگر سے امیدوار

184امیدواروں کی فہرست جاری
پہلی فہرست میں یو پی سے 27امیدوار
امیٹھی سےراہل کے خلاف اسمرتی کو ٹکٹ
کانپور سے مرلی منوہر جوشی کی امیدواری مشکوک

نئی دہلی۔ لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے بی جے پی نے جمعرات کو 184 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی کےسینئرلیڈر لال کرشن اڈوانی کا نام اس فہرست سے غائب ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی دوبارہ وارانسی سے امیدوار ہوں گے جبکہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو لکھنؤ سے امید وار بنایا گیا ہے۔گجرات کی گاندھی نگرلوک سبھا سیٹ سے اڈوانی کی جگہ پارٹی کے قومی صدرامت شاہ کو امیدواربنایا گیا ہے۔بی جے پی کے سینئرلیڈر لال کرشن اڈوانی 1998 سے مسلسل پانچ بارگاندھی نگرسیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ اڈوانی ملک کے نائب وزیراعظم اوروزیرداخلہ بھی رہے ہیں۔ وہ 6 مرتبہ لوک سبھا الیکشن جیت چکے ہیں۔ ساتھ ہی اترپردیش کے 6 ممبران پارلیمنٹ کا بھی ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ فہرست میں بھی کئی ارکان پارلیمنٹ کا نام نہیں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میںارکان پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹے جائیں گے۔
اڈوانی کی جگہ امت شاہ گاندھی نگر سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں جمعرات شام کو پریس کانفرنس کرکے مرکزی وزیرجے پی نڈا نے 184 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی اہم میٹنگ بدھ شام کو منعقد ہوئی تھی۔ اس میراتھن منتھن میں ہی امیدواروں کےنام پرمہرلگ گئی تھی۔جے پی نڈا نے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔ وہیں بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر سے میدان میں اتریں گے۔ یہاں سے سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔
راجناتھ سنگھ لکھنو، مہیش شرما نوئیڈا، نتن گڈکری ناگپور اوراسمرتی ایرانی امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔
اسی طرح وی کے سنگھ غازی آباد، ہیما مالنی متھرا، ساکشی مہاراج اناو سے میدان میں اتریں گے۔ بی جے پی نے جموں سے جگل کشور، ڈاکٹر جتیندرسنگھ اودھم پور، اننت ناگ سے خالد جہانگیر امیدوارہوں گے۔

بی جے پی کی لوک سبھا امیدواروں کی پہلی فہرست میں کیرلا کے 14 امیدوار، بہارکے17امیدواراورمہاراشٹرکے 21 امیدواروں کے نام ہیں۔ ساتھ ہی آسام، اتراکھنڈ، تری پورہ کی سبھی سیٹوں، چھتیس گڑھ کی پانچ، اترپردیش کی تقریباً 30 سیٹ، آندھرا پردیش کی 25 اورتلنگانہ کی 17 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اتر پردیش میں پہلی فہرست 6ارکان پورلیمنٹ کے ٹکٹ کٹے ہیں۔ سنبھل سے ستیہ پال سینی کی جگہ پرمیشور لال سینی، شاہ جہاں پور سے کرشنا راج کی جگہ ارون ساگر، آگرہ سے رام شنکر کھیریا کی جگہ ایس پی بگھیل، فتح پور سیکری سے بابو لال کی جگہ راج کمار چاہر،ہردوئی سے انشل کی جگہ جے پرکاش راوت اور مشرکھ سے انجو بالا کی جگہ اشوک راوت کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

بی جے پی نے اتر پردیش سے مذکورہ امیدواروں کے علاوہ سہارنپور سے راگھو لکھن پال کو، مظفر نگر سے سنجیو بالیان کو، بجنور سے کنور بھارتیندر سنگھ کو، مراد آباد سے سرویش کمار کو ، سنبھل سے پرمیشور لال کو، امروہہ سے کنور سنگھ تنور، میرھ سے راجیندر اگروال، باغپت سے ستیہ پال سنگھ، گوتم بدھ نگر سے داکٹر مہیش شرما، علی گڑھ سے ستیش کمار گوتم، ؤگرہ سے ایس پی سنگھ، فتح پور سیکری سے راج کمار چہل، ایٹہ سے راجویر سنگھ، بدایوں سے سنگھ متر موریہ بریلی سے سنتوش گنگوار، شاہ جہاں پور سے ارون ساگر (ایس سی)، کھیری سے اجے کمار مشرا، سیتا پور سے راجیش ورما، ہردوئی سے جے پرکاسش راوت، مشرکھ سے اشوک راوت،موہن لال گنج سے کوشل کشور، امیٹھی سے اسمرتی ایرانی اور آنولا سے دھرمیندر کمار کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب امید کے بر خلاف مدھیہ پردیش اور بہار سے ابھی تک امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیںکیا گیا ہے۔راجستھان سے پارٹی نے حالانکہ 16امیدواروں کے نام طے کر دئے ہیں ان میں سے 14موجودہ ارکان کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔چھتیس گڑھ میں بی جے پی سبھی موجودہ پانچ ارکان پارلیمنٹ کے نام کاٹتے ہوئے نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com