یاتری اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ
بلدھانا (مہاراشٹر)۔ (یو این آئی) مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں سمردھی ایکسپریس وے پر جمعہ کی رات دیر گئے ایک بس میں آگ لگنے سے 25 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔ایک سینئر پولیس افسر نے یواین آئی کو یہ اطلاع دی۔پولیس اہلکار کے مطابق، پرائیویٹ ٹریولس کی ناگپور سے پونے جانے والی بس بلڈھانہ ضلع کے سندکھیڈراجا کے نزدیک دیر رات تقریباً 1.30 ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے باعث بس کا ٹائر پھٹ گیا اوروہ ایک کھمبے سے ٹکرا گئی، جس سے آگ لگ گئی۔انہوں نے بتایا کہ بس میں کل 33 مسافر سوار تھے جن میں سے 25 جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے آٹھ مسافروں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ وہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافر میں سے کئی ناگپور، وردھا اور یوتمال کے تھے ۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس المناک حادثے میں جان گنوانے والے 25 افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین میں سے ہر ایک کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔
ایکناتھ شندے نے بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا
ممبئی۔(یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے ہفتہ کو ریاست کے ودربھ خطہ کے بلڈھانہ ضلع میں سندھ کھیڈ راجہ کے قریب سمردھی ہائی وے پرہولناک بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جس میں 25 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔مسٹرشندے نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
۱ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مسٹر شندے نے بلڈھانہ کے کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے فون پر رابطہ کیا اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی فوری مدد اور زخمیوں کو سرکاری خرچ پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے کے لئے تعینات ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی ٹیم اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ زخمی مسافروں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس واقعہ سے غمزدہ مسٹر شندے نے تحقیقات کا حکم دیا۔
مودی ،شندے کا حادثہ میں تعزیت کا اظہار ، متوفی کے لواحقین کو دو دو لاکھ ملیں گے
ممبئی۔(یو این آئی) مہاراشٹرکے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی فڑنویس نے بلڈھانہ ضلع میں سمردھی ایکسپریس وے پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کاجائزہ لیا۔ کل دیر رات یہاں ایک بس میں آگ لگنے سے 25 مسافروں کی جل کر موت ہو گئی تھی۔ بس میں کل33مسافر سوار تھے جن میں سے آٹھ لوگ زخمی ہو گئے ۔پولیس کے ذرائع کے مطابق بھیانک سانحہ کے پیچھے اصل وجہ ٹائرکا پھٹنا بتائی گئی ہے ، جس سے تین بجے سمیت 25کی موت ہو گئی ، جب کہ حادثہمیں آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ حادثہ میں زخمی ہوئے لوگوں کو بلڈھانہ سول اسپتال لے جایا گیا اور وہاں بھرتی کرایا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بس مہاراشٹر کے یول مال سے پونے جا رہی تھی اور اتوار کی دیر رات 1:30بجے مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں سمردھی مہامارگ ایکسپریس وے پر حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ،مہاراشٹر کے بلڈھانہ خوفناک بس حادثہ سے گہرا دکھ ہوا ۔ میری تعزیت اور دعائیں جان گوانے والے لوگوں کے خاندان کے ساتھ ہیں،زخمی جلد صحت یاب ہو۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہا ہے ۔بلڈھانہ میں بس حادثہ میں جا گنوانے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے دو -دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی ۔ زخمیوں کو 50,000روپے دئے جائیں گے ۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی