بنگلورو۔ (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں مودی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کا اقتصادی ڈھانچہ پوری طرح سے تہس نہس ہوگیا ہے۔مسٹر سبل نے جمعرات کو یہاں لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس منشور جاری کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں مائکرو ، چھوٹی اوردرمیانہ صنعت (ایم ایس ایم ای) شعبہ کو کافی نقصان جھیلنا پڑا ہے اور یہ بحران کی حالت میں پہنچ گیا ہے۔ تمام سیکڑوں میں شبیہ ایک نئی گراوٹ آئی ہے اور سماجی انصاف سماجی ناانصافی کی شکل لے چکا ہے۔
انہوں نے اقتصادی خوشحالی اور سماجی امپاورمنٹ کو ملک کے دو ستون قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں ایم ایس ایم ای سیکٹر میں بحران کے ساتھ ہی دلتوں کی ماب لنچنگ اور 36ہزار سے زائد کسانوں کے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایک کروڑ دس لاکھ روزگارختم ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے ’اچھے دنوں‘ کے بارے میں بولنا ہی چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب اس پر کہنے سے کچھ ہونا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے اکاونٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کئے جانے کی بات سب سے بڑا جھوٹ ثابت ہوئی ہے۔ اسی لئے کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے’ کانگریس وعدہ نبھائے گی ، ہم جو کہیں گے ، اسے پورا کریں گے‘کے عنوان سے منشور جاری کیا ہے۔مسٹر سبل نے کہاکہ منشور میں خاص طورپر تبدیلی نے کی بات کہی گئی ہے اور ہم نے شعبہ زراعت کو الگ کرنے کے ساتھ ہی کسانوں کی مالی حالت میں بہتری کے لئے ڈاکٹر سوامی ناتھن کی رپورٹ کے نفاذ کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہم نے مختلف مرکزی محکموں میں چار لاکھ سے زائد خالی جگہوں کو بھرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ہم آئندہ پانچ برس میں ان خالی جگہوں کو بھریں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس کی مدت کار میں امیر مزید امیر ہوئے ہیں جبکہ غریب مزید غریب ہوئے ہیں ۔ ملک کے 54فیصد وسائل دس فیصد لوگوں کے قبضہ میں ہیں۔ ملک کے 70سے 80فیصد لوگ دس ہزار روپے کی سالانہ آمدنی میں ہی گزار ا کرنے پر مجبور ہیں، جو منطقی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صرف پاکستان میں سرجیکل اسٹرا ئک پر بات کررہے ہیں۔
اگر وہ ملک میں غریبی ہٹانے کے لئے سنجیدہ ہیں تو انہیں غریبی کے خلاف سرجیکل اسٹرائک کرنی چاہئے۔ ملک میں کسی وزیراعظم نے اس طرح وزیراعظم دفتر کی شبیہ خراب نہیں کی ہے، جس طرح مسٹر مودی نے کی ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی