لکھنؤ۔ جمہوریت میں ووٹ ہی وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعہ حکومت آتی اورجاتی ہے۔اس لئے ہرووٹر کواپنا رائے دہی کا استعمال کرنا ضروری ہوتاہے۔ چاہے زبردست سردی ،جسم کو جلا دینے والے گرمی یا زبردست بارش ہورہی ہو یا رمضان چل رہے ہوں ہرحال میں اپنے ووٹ کااستعمال کرنابہت ضروری ہے۔ یہی جمہوریت کی شان ہے۔
ان خیالات کااظہارسابق صدر مسلم مجلس اترپردیش اورکل ہند ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی میموریل سوسائٹی کے بانی کنوینر محمد اسلم انصاری نے کیا۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کوچاہئے کہ وہ رمضان میں عام دنوں سے زیادہ ووٹنگ میں حصہ لیں وہ اس طرح کہ سحر ،نماز فجر اورقرآن کی تلاوت کے بعد فوراًاپنے اپنے علاقہ کی پولنگ بوتھ پر جاکر قطار میں کھڑے ہوجائیں جیسے ہی پولنگ شروع ہو اپنے ووٹ کا استعمال کرکے یہ دکھائیں کہ ہم نے عام دنوں کے مقابلہ میں رمضان المبار ک میںزیادہ تعداد میں ووٹ ڈالال اس طرح ہم نے ملک کے استحکام کے لئے پہلی فرصت میں ووٹ ڈالنے میں کامیاب ہوئے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اسلامی جنگیں زیادہ رمضان المبارک میں ہی ہوئیں ہیں۔ جیسے جنگ بدر ،فتح مکہ، تبوک کاسفر، مصرکی فتح،جنگ یرموک اورطارق بن زیاد اسپین آمد جیسی تمام جنگیں رمضانے ماہ ِمبارک میں ہوئیں اورمسلمان پورے طورپر کامیاب ہوئے۔
آج سے تقریباً 45سال قبل 1973میںمصر کے صدر انور سادات نے اپنے ملک کا حصہ واپس لینے کے لئے اسرائیل سے جوجنگ لڑی تھی وہ رمضان کے ماہ میں ہی لڑی گئی تھی ۔انورسادات اپنا حصہ والس لینے میں رمضان میںہی کامیاب ہوئے تھے ۔ایسے حالات میں ہمیں پہلی فرصت میں اپنے ووٹ کا استعمال کرچاہئے۔،
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی