Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

مرکزی وزارت داخلہ کی شجرکاری مہم متاثر کن: مودی

وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو سی آر پی ایف کے گریٹر نوئیڈا سینٹر میں چار کروڑپودے لگائے

نئی دہلی۔ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی شجرکاری مہم سب کو متاثر کرنے والی ہے ۔ اس مہم کے تحت وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو سی آر پی ایف کے گریٹر نوئیڈا سینٹر میں چار کروڑواں پودا لگایا۔دسمبر تک اس مہم کے تحت پانچ کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے جنہیں مکمل دیکھ بھال کے ساتھ بڑا کیا جائے گا۔

کووڈ۱۹ : آج رات ۸ بجے وزیر اعظم مودی ملک سے خطاب کریں گے مسٹر شاہ کے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے تبصرہ کیا، بہت بڑی کامیابی! وزارت داخلہ کی یہ شجرکاری مہم ماحول اور فطرت کے تحفظ کی سمت میں سب کو ترغیب دینے والی ہے ۔ وزیر اعظم نے تبصرہ کیا، "مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سابق پوسٹ میں بتایا کہ وزارت داخلہ کی ‘آل انڈیا ٹری پلانٹیشن ڈرائیورکے تحت چار کروڑ پودے لگائے گئے ہیں۔مسٹر شاہ نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے اس مہم میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے مرکزی مسلح پولیس فورسز کو مبارکباد دی ہے ۔

مسٹر شاہ نے کل گریٹر نوئیڈا میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں وزارت داخلہ کی آل انڈیا ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت چار کروڑواں پودا لگایا۔ یہ پیپل کا پودا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کا دن پولیس فورس کے لیے انتہائی اہم دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار کروڑ ہرے بھرے درختوں کے ذریعے زمین کو سرسبز بنانے میں تمام پولیس فورسز کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ مہم پولیس فورس کی بہادری کے ساتھ ساتھ زمین کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ان کی فکر کی ایک نئی داستان لکھے گی ۔تین سال قبل وزارت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دسمبر 2023 تک پولیس فورس کے ذریعے پانچ کروڑ درخت لگائے جائیں گے اور انہیں بڑا کرکے دنیا کے لیے وقف کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا، "تمام پولیس فورسز کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے درخت کو اپنا دوست سمجھا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے وقت نکالا تاکہ اس بظاہر ناممکن کام کو ممکن بنایا جا سکے ۔وزیر داخلہ نے کل وہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی آر پی ایف کے آٹھ مختلف کیمپس میں 165 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 نئی تعمیر شدہ عمارتوں اور ڈھانچوں کا افتتاح بھی کیا۔