دیوبند۔سماجوادی پارٹی بہوجن سماج پارٹی اور راشٹریہ لوکدل کی مشترکہ گٹھ بندھن کی7 ؍اپریل (آج) دیوبند میں ہونے والی ریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مایا وتی اور اکھلیش یاود اس ریلی سے مغربی اترپردیش کے انتخاب کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے، جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے نزدیک قاسم پورہ میں ہونے والی ریلی میں سماجوادی پارٹی بہوجن سماج پارٹی اور راشٹریہ لوکدل کے عہدہ داران اور کار کنان ریلی میں عوام کو جمع کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نریند ر مودی نے گذشتہ کل سہارنپور کے نانوتہ قصبہ میں بی جے پی کی ریلی کرکے مغربی یوپی کی پارلیمانی سیٹوں پر عوام کو اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ،آج سماج وادی پارٹی بہوجن سماج پارٹی ، اور راشٹریہ لوکدل گٹھ بندھن دیوبند سے پارلیمانی انتخاب کے لئے آغاز کریں گے، گٹھ بندھن انتخاب کا آغاز مغربی اترپردیش کے مسلم علاقے سے کرنے جارہے ہیں، اس ریلی میں مایا وتی اور اکھلیش یادو کا خاص فوکس مسلم ،دلت،اور پسماندہ طبقات پر ہوگا، اس ریلی میں اکھلیش یادو مایاوتی کے ساتھ ساتھ راشٹریہ لوکدل کے قومی صدر چودھری اجیت سنگھ لوگوں کی نبض ٹٹولیںگے ، دیوبند کے قاسم پورہ گاؤں میں78؍ بیگھہ میں ہونے والی ریلی کی تیاریاں آخری مرحلہ میں ہیں، گٹھ بندھن کی ہونے والی ریلی میں لوگوں کو جمع کرنے کے لئے ذمہ داری سماجوادی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی ،اور راشٹریہ لوکدل کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کوجمع کرنے کی سونپی گئی ہے۔
سب سے خاص بات یہ ہے کہ سپا ،بسپا اور راشٹریہ لوکدل کے عہدہ داران اور کارکنان کی یہ پہلی بڑی مشترکہ ریلی ہوگی ،اس سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے سابق ریاستی وزیر قاری راؤ ساجد نے بتایا کہ ریلی کے مقام کے نزدیک ہی ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے، ریلی کو بہوجن سماج پارٹی رہنما مایا وتی سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوکدل کے رہنما چودھری اجیت سنکھ سمیت دیگر لیڈران خطاب کریں گے، انہوں نے بتایا کہ گٹھ بندھن لیڈران آج (7؍ اپریل) کو 12 بجے ریلی کے مقام پر پہنچیں گے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی