Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Purnia: Congress President Rahul Gandhi addresses 'Jan Bhawna Rally', in Purnia, Saturday, March 23, 2019. (PTI Photo) (PTI3_23_2019_000074B)

مالدہ میں راہل گاندھی مودی اور ممتا بنرجی دونوں پر برسے

مالدہ23مارچ (یو این آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی مالدہ ضلع کے چنچل سے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور ممتا بنرجی دونوں کی تنقید کی اور کہاکہ مودی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور خود کو چوکیدار ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ان کے چوکیداری میں نیرو مودی، مہل چوکسی اور وجے مالیا ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے۔راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس ملک کو متحد رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں راہل گاندھی کی ریلی میں امڈی بھیڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں کانگریس اور آر ایس ایس کے نظریہ کے درمیان لڑائی ہے۔راہل گاندھی نے مالدہ سے بنگال میں اپنی پارٹی کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ مودی ایک ایسے چوکیداری ہیں جن کے چوکیداری ملک کو لوٹنے والے فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ مودی اپنے دوست انیل امبانی کو 30,000ہزار کروڑ روپے تحفہ میں دیا ہے۔یہ روپے عوام کے تھے۔اس موقع پر راہل گاندھی نے ممتابنرجی کی بھی تنقید کی اور کہا کہ دونوں کے کام کرنے کا طریقہ یکساں ہے۔دونوں حکومتیں عوام کی خواہشات کو نظر انداز کرکے کام کررہی ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ دونوں ممتا بنرجی اور مودی نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے ہیں۔ 2016کے بعد راہل گاندھی کی یہ پہلی عوامی ریلی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ بنگال میں وہی صورت حال ہے جو بایاں محاذ کے دور اقتدار میں ہوتا تھا۔”بنگال کوصرف ممتابنرجی چلارہی ہیں۔وہ کسی سے بھی رابطہ نہیں کرتی ہیں وہ جو چاہتی ہیں وہ کرتی ہیں۔بنگال میں آواز بلند کرنے والوں کو اس کے انجا م تک پہنچادیا جاتا ہے۔ترنمول کانگریس کے دور حکومت میں کانگریسی ورکروں پرحملے کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بنگال میں اپوزیشن جماعتوں کے ورکروں کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ مالدہ اور مرشدآباد کانگریس کا روایتی گڑھ ہے،مگر شمالی مالدہ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ موسم بے نظیر نور کے پارٹی چھوڑ دینے سے کانگریس کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ موسم نور نے کانگریس کے ساتھ دھوکہ دیا ہے۔مگر یہاں کے عوام نے ہمیشہ سے کانگریس کو ووٹ دیا ہے۔ کانگریس کو دھوکہ دینے والوں کو عوام نے کبھی بھی معاف نہیں کیا ہے اس سے قبل بھی کانگریس کو دھوکہ دینے والوں کو یہاں سے عوام نے ہرایا ہے اور اس مرتبہ بھی ایسا ہونے والا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ موسم نور پر دباؤ اور خوف زدہ کرکے ترنمول کانگریس میں شامل کیا گیا ہے۔مگر مالدہ کی سرزمین ہمیشہ سے غنی خان اور کانگریس کے ساتھ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔