بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے کسان پریشان: اکھلیش
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج کسان برباد ہوگیا ہے۔لیکن مرکزی حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔مسٹر یادو نے بدھ کو یہاں دریا آباد اسمبلی حلقے کے بھٹریا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان آج برباد ہوگیا۔ کسانوں سے جو جھوٹے وعدے کئے گئے ان سے وہ پریشان ہیں۔ نوجوان کے روزگار کی چوری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف چوکیدار ہی کہ گدی نہیں چھنے گی اب تو لکھنؤ کی چوکی بھی نہیں بچے گی۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے دو پارٹیوں کا اتحاد ملاملاوٹی ہے۔ انہوں نے تو 38 پارٹیوں سے اتحاد کیا ہے۔ ان کا تو ملاوٹ نہیں مہا ملاوٹی ہے۔ اب صرف چوکیدار کو نہیں ہٹانا ہے لکھنؤ میں بیٹھے ٹھیکدار کو ہٹانا ہے۔مسٹر یادو نے کہا کہ کسان،غریب ، محنت کش اور پسینہ بہار کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اب گیس کے سلنڈر بھی خالی رکھے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو چائے والے بن کر آئے اور عوام کو دھوکہ دیا نہ جانے کونسا نشہ تھا چائے میں پانچ سالوں میں سب برابر ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سے ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں۔ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ نیا ہندوستان بنانا ہے ہم کہتے ہیں کہ نیا وزیر اعظم بنانا پڑے گا۔ پرانا وزیر اعظم ناکام ہوگیا ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی