لکھنؤ۔قنوج میں سماجوادی پارٹی کی لوک سبھا امیدوار مسز ڈمپل یادو کی حمایت میں آج روڈ شو میں عوام کی ایسی بھیڑ امڑی کہ وزیر اعظم جی کی انتخابی ریلی بھی پھیکی پڑ گئی. سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی مسٹر اکھلیش یادو اس روڈ شو میں شامل ہوئے تو لوگو ںکا جوش ہلورے لینے لگا. عطر نگری میں ڈمپل جی کو سر آنکھوں پر بٹھایا. مسٹر اکھلیش یادو نے قنوج کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ملک کی سب سے جھوٹی پارٹی ہے. پوری ریاست میں مہا اتحاد کی آندھی چل رہی ہے. اس اتحاد سے تبدیلی ہوگی. جو بڑی تبدیلی ہونےجا رہی ہے اس کی شروعات اتر پردیش سے ہو گی.مسٹر یادو نے عوام کے استقبال کے درمیان کہا کہ بی جے پی کے لوگ کام نہیں کرتے ہیں صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں. بی جے پی کے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے عوام کی بربادی ہوئی ہے. قنوج سے موجودہ رکن پارلیمنٹ مسز ڈمپل یادو نے کہا کہ تعلیم، صحت اور حفاظت جب انتخابی مدعہ بنے گاتو خواتین کی کردار بڑھ چڑھ سامنے آئے گی. انہوں نے کہا کہ قنوج میں جو ادھورے کام ہیں ان کو وہ مکمل کرائیں گے ۔ جیسے آلو منڈی، عطر پارک، سڑکیں اور عوامی استعمال کے دوسرے کام. انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بدلے کے جذبات سے کام کر رہی ہے. سماجوادی سرکار نے یوپی ڈائل 100، ایمبولینس سروس 108، زچگی کے لئے 102 نمبر 0 اور خواتین کی حفاظت کے لئے 1090 وومین پاور لائن سروس شروع کی تھی، انہیں برباد کر دیا گیا ہے.آج قنوج میں روڈ شو کا ارد گرد زبر دست شور رہا. قنوج کے گرسہائے گنج واقع پارٹی دفتر سے شروع ہوکر چھبرامئو ہوتے ہوئے سورکھ تک 20 کلومیٹر طویل روڈ شو میں بھاری عوامی سیلاب امنڈ پڑا. مسٹر اکھلیش یادو اور مسز ڈمپل یادو سماجوادی رتھ پر سوار نکلے. انہوں ہاتھ ہلا کر عوام کا اشیوارد قبول کیا. جس راہ سے سماجوادی رتھ نکلا سڑک کے دونوں طرف کھڑے لوگوں نے اکھلیش جی اور ڈمپل جی پھول مالائوں سے استقبال کیا. چھتوں پر کھڑی خواتین نے ان پر پھول برسائے. اسماعیل، ٹیراجائٹ، تالگ رام، سرائے ، نگواپٹی، کاسمندپور، سیدپور، چھبرامئو اور سورکھ میں جگہ جگہ رتھ روک کر لوگو ںنے اکھلیش جی اور ڈمپل جی کا خیر مقدم کیا. کئی لوگوں نے اکھلیش جی کو نشان بھی بھیٹ کئے.اس روڈ شو میں 42 ڈگری کی تپتی دھوپ کے باوجود لوگوں کی شرکت قابل ذکر رہی. اس میں بچے، بوڑھے، بزرگ، نوجوان اور خواتین بڑی تعداد میں شامل تھے. تپتی دوپہر میں بھی وہ رتھ یاترا کے آنے کا انتظار کرتے رہے. چاروں طرف سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے جھنڈے لہرا رہے تھے. ان پارٹیوں کی لال نیلی ٹوپیاں دور دور تک نظر آ رہی تھی. ان پارٹیوں کے عہدیدار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے. وہ نعرے لگا رہے تھے. یہ خوبصورت روڈ شو سے پیغام ملا کہ ڈمپل جی کی اب اکثریت سے قنوج میں یقینی ہی جیت ہونے والی ہے.میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر اکھلیش یادو نے کہاکہ وزیر اعظم جب ہارنے لگتے ہیں تو ذات کی بات کرنے لگتے ہیں. انتخابات میں ذات مذہب کی بات کرنا ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی کے دن گنے چنے رہ گئے ہیں. ترقی کی جگہ ذات مذہب کی بات کرنے کا کیا جواز ہے. بی جے پی ہار رہی ہے اس وجہ سے اپنے مددے بدل رہی ہے لوک سبھا انتخابات گٹھبندھن کے حق میں ہے. 2019 کے انتخابات کو عوام نے اپنا انتخابات مان لیا ہے. انہوں نے کہا بی جے پی حکومت نسلی مردم شماری کیوں نہیں کرتی ہے تاکہ تعداد کے تناسب میں سب کی شرکت ممکن ہو. سماجی انصاف کے احساس سے بی جے پی کا نفرت ہے. یہ انتخابات سماجی انصاف سے مہاتبدیلی کی سمت طے کرے گا.
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی