میامی (یو این آئی ) سوئس ماسٹر راجر فیڈرر نے اپنے چوتھے اے ٹی پی خطاب کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ خاتون کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے آخری چار میں جگہ بنا لی ہے ۔فیڈرر نے مرد سنگلز کے چوتھے دور کے مقابلے میں روس کے دانل مدویدیف کو صرف 61 منٹ میں 6-4 6-2 سے آسانی سے شکست دی۔
بھاری بارش کی وجہ سے میچ کو منگل پر ٹالنا پڑا تھا لیکن ایک دن تاخیر سے ہوئے میچ میں 20 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نے جلدی سے اپنی جیت یقینی کی اور اب آخری آٹھ میں وہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے مقابلے میں اتریں گے ۔23 سال کے مدویدیف اچھی فارم میں ہیں اور گذشتہ ماہ صوفیہ میں انہوں نے اپنا چوتھا ٓے ٹی پی خطاب جیتا تھا جبکہ میامی میں وہ پہلے ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے ایک قدم دور تھے ۔ لیکن سینٹر کورٹ پر وہ فیڈرر کے تجربے کا جواب نہیں دے سکے جو اپنے 101 ویں کیریئر کے خطاب سے اب چند قدم دور ہیں۔ فیڈرر نے کہاکہ میرے لئے دوسرا سیٹ کافی آسان رہا اور میں نے نرمی سے اپنے شاٹس کھیلے ۔ میں خوش ہوں کہ کوارٹر فائنل میں میں کیون سے کھیلوں گا جو اپنی چوٹ کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ وہ بہترین سروس کرتے ہیں۔دوسری طرف خواتین میں رومانیہ کی کھلاڑی ہالیپ نے نمبر ون رینکنگ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے چین کی وانگ کیاگ کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔ ہالیپ کیلئے ابھی ہارڈ راک اسٹیڈیم میں اگلے میچ میں جاپان کی ناومی اوساکا کو ہرانا ہوگا اور وہ عالمی رینکنگ میں سب سے اوپر تک پہنچ جائیں گی جبکہ اس سال اوساکا نے کیریئر میں دوسرا میجر خطاب آسٹریلین اوپن کے طور پر جیتا ہے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی