وائناڈ۔(یواین آئی)مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوری نے جمعہ کو یہاں کہاکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کی ’فرقہ وارانہ اور خطرناک سیاست‘کو ’سیکولر سرٹیفکیٹ‘ دینے کےلئے وائناڈ آئے ہیں۔
مسٹر نقوی نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بی جےپی کی اتحادی پارٹی بھارت دھرم جن سینا(بی ڈی جےایس)کے صدر تشار ویلاپلی کی حمایت میں عوامی جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے پرچم ،کانگریس کے ایجنڈے کی فرقہ وارانہ’جگل بندی‘پھرایک بار بے نقاب ہوئی ہے۔کانگریس فرقہ وارانہ صف بندی کی ’ہسٹری شیٹر مجرم‘ ہے۔کانگریس کو اقلیتوں کا سیاسی استحصال کرنے میں مہارت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کی قیادت میں کانگریس،مسلم لیگ کی فرقہ وارانہ سیاست کو معتبربنانےکا کرنےکے کام کو آگے بڑھا رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار 2004 میں کانگریس نے مسلم لیگ کو اپنی حکومت میں شامل کرکے اس کی ’فرقہ وارانہ سیاست‘ کی تھی۔کانگریس صدر اسی سوچ کے سفر کو آگے بڑھانے وائناڈ پہنچے ہیں۔مسٹر گاندھی کا امیٹھی سے وائناڈ تک کا سفر،کانگریس کے سیکولرزم کا چولے اورفرقہ وارانہ جھولے کی شکل کو اور پختہ کرتا ہے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ کانگریس اپنی فرقہ وارانہ سیاست پر جھوٹے سیکولرزم کا لبادہ اڑھا کر ووٹروں کا استحصال کرنے میں ماہر رہی ہے۔بانٹو اور حکومت کرو کانگریس کی پہچان ہے لیکن فرقہ واریت کے نام پر ووٹروں کو ہائی جیک کرنے کے کانگریس کے منصوبے اس بارانتخابات میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ہی ووٹوں کےلئے قومی مفادات سے سمجھوتہ کیا ہے۔کانگریس کا لوک سبھا انتخابات کےلئے منشور اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔کانگریس کا منشور ملک کو تقسیم کرنے والا ہے۔یہ علحیدگی پسندوں سے نزدیکی،دہشت گردوں سے نرمی کا منشور ہے۔یہ ملک کے لئے خطرناک ہےاور ملک کی مخالفت کرنےوالوں کے حوصلے بڑھانے والا منشور ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی