Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Bengaluru: Australian cricket team poses for a group photograph before their practices session ahead of the 2nd T20 cricket match against India at Chinnaswamy Stadium, in Bengaluru, Tuesday, Feb 26, 2019. (PTI Photo/Shailendra Bhojak)(PTI2_26_2019_000172B)

عالمی کپ میں 1999 کے لک میں نظر آئے گا آسٹریلیا

میلبورن (یو این آئی )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ریٹرو لک میں نظر آئے گی جہاں کھلاڑی 1999 کی ٹیم کی یادیں تازہ کرائیں گے ۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے اپنی کھیل اشیاء اسپانسر کمپنی ایسس کے ساتھ معاہدہ کر منگل کو آئندہ عالمی کپ کے لیے ٹیم کی جرسی لانچ کی۔ کھلاڑیوں کی جرسی پیلے رنگ کی ہے جس میں کالر ہلکے سبز رنگ کے ہیں جبکہ پتلون پر بھی سبز رنگ کی پٹی ہے ۔

30 مئی سے شروع ہونے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ میں اگرچہ آسٹریلوی ٹیم اس بار نئے کے بجائے پرانے لک میں نظر آنے والی ہے جہاں وہ 1999 کی ٹیم کے ہی لک کو دھرائیں گے ۔ ٹیم کی اس کٹ کو شائقین نے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے ۔ کھلاڑیوں کے لئے کل سات طرح کی جرسی میں سے شائقین نے قریب 20 سالہ جرسی کو ہی اپنی موجودہ ٹیم کے لئے پسند کیا ہے ۔گزشتہ چمپئن آسٹریلیا اپنی مہم کا آغاز عالمی کپ میں برسٹل میں ایک جون کو افغانستان کے خلاف کرے گی۔ ہندستان اور پاکستان کے خلاف ان کی گھریلو ون ڈے سیریز میں جیت درج کرنے کے بعد آسٹریلیا کے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں۔ ہندستان کی زمین پر آسٹریلیا نے 3-2 سے اور پاکستان سے 5-0 سے سریز جیتی ہے ۔آسٹریلیا نے سال 2015 میں اپنی زمین پر پانچویں مرتبہ عالمی کپ خطاب جیتا تھا۔ اس نے ایلن بارڈر کی کپتانی میں 1987 میں پہلی بار عالمی اعزاز جیتا تھا۔ سی اے نے اپنی جرسی لانچ میں آل راؤنڈر گلین میکسویل کو اسے پہنے ہوئے دکھایا ہے ۔