Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

صدر مرمو تین روزہ دورے پر اڈیشہ پہنچیں

  • صدر مرمو تین روزہ دورے پر اڈیشہ پہنچیں

بھونیشور۔ (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو اڈیشہ کے تین روزہ دورے پر جمعرات کو اپنے آبائی ضلع میور بھنج پہنچ گئیں۔صدر مرمو اپنے قیام کے دوران میور بھنج ضلع کے رائرنگ پور، پہاڑ پور اور باری پاڑا کا دورہ کریں گی۔صدر کو لے جانے والا ہندوستانی فضائیہ کا ایک خصوصی ہیلی کاپٹر آج صبح 10.15 بجے مغربی بنگال کے کالائی کنڈا ہوائی اڈے سے بھونیشور کے بدم پہار میں عارضی ہیلی پیڈ پر اترا۔اوڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال، سنٹرل جل شکتی بسیشور توڈو، اوڈیشہ کے تعمیرات عامہ کے وزیر پرفلا ملک پہلے ہی ہیلی پیڈ پر صدر جمہوریہ کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے جنہوں نے صدر مرمو کا استقبال کیا۔ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد محترمہ مرمو بذریعہ سڑک اپنے سسرالی گاؤں پہاڑ پور کے لیے روانہ ہو گئیں۔

 

 

ان کے استقبال کے لیے ہیلی پیڈ پر ہزاروں لوگ جمع تھے ۔صدر مرمو نے پہاڑ پور میں شوہر آنجہانی شیام چرن مرمو کے مجسمہ پر پھول چڑھائے ۔ انہوں نے پہاڑ پور گوسائیں میں قبائلی روایت کے مطابق پوجا بھی کی اور علاقے کے معززین سے بات چیت کی۔ ریاست کا یہ ان کا تیسرا دورہ ہے اور 1992 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے سسرال کے گاؤں کا ان کا پہلا دورہ ہے ۔صدر کے دورے کے پیش نظر حکام نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر کے دورے کے لیے پولیس فورس کی 50 پلاٹون اور 400 افسران کو تعینات کیا گیا ہے ۔صدر مملکت آج پہاڑ پور میں اسکل ٹریننگ ہب اور کمیونٹی سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اس کے بعد وہ برہما کماری سینٹر کی ‘نشہ سے پاک اوڈیشہ مہم شروع کریں گی۔ شام کو صدر رائرنگ پور اسٹیڈیم میں رائرنگ پور میونسپلٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ محترمہ مرمو 5 مئی کو پنڈت رگھوناتھ مرمو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سملی پال سینکچری کا دورہ کریں گی۔صدر مملکت 6 مئی کو نئی دہلی روانہ ہونے سے قبل باری پاڑا میں مہاراجہ شری رام چندر بھانجا دیو یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔