ممبئی۔مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کرکے گھر بسانے کےلئے تیار ہیں۔ سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں اداکاروں کی جوڑیوں کے ماحول کے درمیان شادی کے موضوع پر جو کہا اس سے سبھی حیران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ورون دھون اور عالیہ بھٹ سے پہلے شادی کریں گی۔ورون دھون -نتاشا تلال اور عالیہ بھٹ -رنبیر کپور کی جوڑی کی خبریں سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں اور ان کی جلد شادی ہونے کی خبریں بھی سرفہرست رہتی ہیں۔
سوناکشی نے اپنی نئی آنے والی فلم کلنک کے پروموشن کے دوران ایک ریالٹی شو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ،’’میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ سے پہلے شادی کرنا چاہتی ہوں‘۔ان کا یہ جواب سنتے ہی وہاں موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے۔
اس کے بعد سوناکشی نے مزاحیہ انداز میں سبھی سے ان کے لئے ایک اچھا لڑکا تلاش کرنے کے لئے کہا تاکہ وہ شادی کرکے گھربسا سکیں۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی