ممبئی۔مشہور اداکار سلمان خان ہاررفلم بنانے والے ہیں۔سلمان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دبنگ3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس کے علاوہ بھی ان کےپاس کئی پروجیکٹس ہیں۔اس دوران وہ ایک فلم کو پروڈیوس کرنے کی تیاری میں ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کا ٹائٹل رجسٹر کرایا ہے اور یہ ہارر فلم ہوگی۔ انہوں نے پہلے کبھی ہارر فلم میں کام نہیں کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کا ٹائٹل ’آدم خور‘ہے۔سلمان ان دنوں اندور میں دبنگ 3 کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
اس فلم کو ختم کرنے کے بعد وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔اس فلم میں وہ پہلی بار عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی