Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سری لنکا خود کش حملوں سے دہلا ، 207ہلاک

ماتم میں تبدیل ہوئیں ایسٹر کی خوشیاں

کولمبو۔ ہندوستان کے پڑوسی ملک سری لنکا میں ایسٹر کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئیں جب ہزاروں کی تعداد میں عیسائی عقیدت مندوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے تین گرجا گھروں کو شدید دھماکوں نے تباہ کر دیا۔

آٹھ سلسلہ وار دھماکوں میں ملک کے تین معروف پانچ ستارہ ہوٹلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد ہالک ہو گئے۔ دل دہلا دینے والی اس دہشت گرد کارروائی میں 35بیرنی ملک کے سیاحوں سمیت کم از کم 207افراد کی ہلاکت کی خبر ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئےہیں۔

دھماکوں میں حالانکہ کسی ہندوستانی سیاح کی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا ہے۔ دھماکوں کو خود کش بمبار کی حرکت قرار دیا جا رہا ہے۔سات مشتبہ افراد کو بم دھماکوں کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک خود کش بم دھماکہ کو انجام دینے والے کا نام محمد اعظم محمد بتایا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین اور سییورٹی حکام کے مطابق دھماکے اس قدر شدید تھے کہ گرجا گھروں کی دیواروں اور فرش پر گوش کے لوتھڑے اور خون کے دھبے نظر آ رہے تھے۔

سری لنکا انتظامیہ نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فیس بک، واٹس ایپ ور سوشل میڈیا کی دیگر خدمات کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔

سلسلہ وار بم دھماکے صبح پونے نو بجے شروع ہوئےاور سب سے پہلے نگومبو میں سینٹ زیویر گرجا گھر، کولمبوں میں سینٹ اینتھونی گرجا گھر اور بٹی کلووا میں زیان گرجا گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں پانچ ستارہ ہوٹلوں شانگری لا، دی سنیمان گرینڈ اور دی کنگس بری کو نشانہ بنایا۔

 

http://www.kaumikhabrein.com