صلالہ۔ (یو این آئی) ہندوستان نے ہفتہ کو محمد رحیل کی بدولت ایشیائی مردوں کے ہاکی 5ایس ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 10-4 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔رحیل (9ویں، 16ویں، 24ویں، 28ویں منٹ) نے اس اہم میچ میں ہندوستان کے لئے چار گول کئے ۔
ہندستان کی جیت میں منیندر سنگھ (دوسرے منٹ)، پون راج بھر نے (13ویں منٹ)، سکھوندر (21ویں منٹ)، مندیپ مور (22ویں منٹ)، جوگراج سنگھ (23ویں منٹ) اور گرجوت سنگھ (29ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔ ملائیشیا کی جانب سے اخیم اللہ انور (ساتویں، 19ویں منٹ) نے دو جبکہ ابو اسماعیل (چوتھے منٹ) اور دین محمد (19ویں منٹ) نے ایک ایک ایک گول کیا۔فائنل میں ہندستان کا مقابلہ آج شام 7:30 بجے پاکستان سے ہوگا۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن