Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

راجستھان کے کپتان رہانے پر 12 لاکھ کا جرمانہ

چنئی۔(یو این آئی ) راجستھان رائلس کو چنئی سپرکنگس کے خلاف اتوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کپتان اجنکیا رہانے پر سست اوور ریٹ کے لئے 12 لاکھ کا جرمانہ بھی لگا دیا گیا۔رہانے پر یہ جرمانہ چنئی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے ۔ اس میچ میں چنئی نے راجستھان کو 8 رنز سے ہرا دیا تھا۔ راجستھان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری شکست تھی۔میچ ریفری مانو نائر نے رہانے کو سست اوور ریٹ کا مجرم سمجھتے ہوئے جرمانہ لگا دیا۔ آئی پی ایل کی ریلیز کے مطابق راجستھان ٹیم نے آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کے تحت اس سیزن میں پہلی بار سست اوور ریٹ اصول کی خلاف ورزی کی ہے ، تو رہانے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا جاتا ہے ۔آئی پی ایل -12 میں یہ دوسرا معاملہ ہے جب سست اوور ریٹ کی وجہ سے کسی ٹیم کے کپتان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما پر اسی وجہ سے 12 لاکھ کا جرمانہ لگایا گیا تھا۔
ہندستان کی طرف سے ایشیائی ائیر گن شوٹنگ میں 16 طلائی
نئی دہلی۔ (یو این آئی ) ہندستان نے اپنے نشانے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت تائی پے کے تائیوان میں اختتام ہوئی 12 ویں ایشیائی ائیر گن چمپئن شپ میں 16 طلائی، پانچ چاندی اور چار کانسی سمیت کل 25 تمغے جیت لئے ۔یش وردھن اور شریا اگروال نے 3-3 طلائی تمغہ جیتے ۔ مقابلہ کے آخری دن پیر کو یش وردھن نے 10 میٹر ایئر رائفل بوائز جونیئر مقابلے میں اور شریا نے خواتین جونیئر مقابلے میں طلائی جیتے ۔ انہوں نے ان مقابلوں میں ٹیم طلائی بھی جیتے ۔ یش اور شریا نے اس سے پہلے مکسڈ ٹیم رائفل جونیئر مقابلے میں طلائی تمغہ جیتے تھے ۔10 میٹر ایئر رائفل بوائز جونیئر مقابلے میں ہندستان نے تمام تمغوں کی کلین سویپ کی۔ یش نے 249.5 کے اسکور سے طلائی، پرجاپتی نے 247.3 کے اسکور سے چاندی اور ایشوریہ تومر نے 226.1 کے اسکور سے کانسی کا تمغہ جیتا۔شریا نے 252.5 کے اسکور سے طلائی جیتا جبکہ میہلی گھوش نے 228.3 کے اسکور سے کانسی جیتا۔ کوی چکرورتی کو چوتھا مقام حاصل ہوا لیکن شریا، میہلی اور کوی نے ٹیم مقابلے کا طلائی تمغہ جیت لیا۔ہندستان اب پانچ اپریل سے یو اے ای میں ہونے والے آئی ایس ایس ایف شاٹ گن ورلڈ کپ مرحلے -2 میں حصہ لے گا۔

کولکاتہ کا 121 سال پرانا واری اتھلیٹک کلب جل کر راکھ

کولکتہ، یکم اپریل (یو این آئی ) مغربی بنگال کے کولکتہ میں 121 سال پرانا واری اتھلیٹک کلب پیر کو جل کر راکھ ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کے لئے چار آگ بجھانے والی گاڑیاں روانہ ہوئی تھیں لیکن ان کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی کلب مکمل طور خاک ہو چکا تھا۔ اس دوران کلب کا ایک ملازم بھی جھلس گیا تھا۔121 سالہ واری اتھلیٹک کلب کا ہندستانی فٹ بال کی تاریخ میں بڑا کردار ہے ۔ کلب نے کئی فٹ بال کھلاڑیوں کو نکھارا تھا۔ کلب کے سکریٹری نے بتایا کہ ان کا کلب سب سے قدیم اداروں میں سے ایک تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ گرونانک سیراني میں واقع کلب کو شعلوں میں سب سے پہلے صبح پانچ بجے ٹہل رہے لوگوں نے دیکھا اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کے پہنچنے سے پہلے وہ مکمل طور پر جل گیا تھا۔ کلب کی بحالی کے لئے دو ملازم رات میں رکتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ میں بہت سی ٹرافیاں اور دستاویزات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

عمر اکمل کی خود کے پیروں پر کلہاڑی

لاہور۔(یو این آئی ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے اپنے قومی سلیکٹرز سے عمر اکمل کو ورلڈ کپ 2019کے دستے میں شامل نہ کرنے کی درخواست کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس طرح عمر اکمل نے خود ہی اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے اور ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر نائٹ کلب جانے پر ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں جگہ بنانے کے تمام دروازے بن ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ایک طرف لگاتار شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تو دوسری طرف عمر اکمل کی موج مستیاں جاری تھیں ، عمر اکمل چوتھے ون ڈ ے کے بعد متحدہ عرب امارات کے نائٹ کلب میں مزے کرتے رہے ، اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آ ئی جس میں وہ نائٹ کلب میں موج مستیاں کرتے نظر آ رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمر اکمل ڈانس پارٹیوں میں جاتے رہے ہیں۔ 2015ئمیں حیدر آباد پولیس نے نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے انھیں کلین چٹ دیدی تھی۔

احسان مانی شکست کے اصل ذمہ دار : راشد لطیف

لاہور۔ (یو این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے اصل ذمہ دار پی سی بی چیئرمین احسان مانی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی اعزازی طور پر کام کرتا ہے تاہم باقاعدہ انتخاب کر کے اسے ماہانہ تنخواہ پر رکھنا چاہئے ۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ جب تک چیئرمین کو وزیر اعظم منتخب کرے گا، اس وقت تک پاکستان کرکٹ متاثر ہو گی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بورڈ چیئرمین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ دیکھے کہ اس کی ناک کے نیچے کیا کچھ ہو رہا ہے ۔