علی اور بجرنگ بلی دونوں ہی ہمارے ہیں
اس موقع پر ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے چائے والے بن کر آئے تھے اب چوکی دار بن کر آئے ہیں۔چائے انکی اچھی نہیں تھی۔چھوٹے بڑی سبھی چوکی داروں کی چوکی چھیننی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی انگریزوں کی پالیسی پھوٹ ڈالو راج کرو کی پالیسی اپناتے ہوئے سماج کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہک وہ ملک کو آگے بڑھانے کا دعویٰ کررہے ہیں جبکہ ہر بات میں ہم پیچھے ہیںغریبی میں آگے بڑھ گئے۔ مسٹر یوگی پر طنزکرتے کہا کہ بی جے پی والوں نے بھگوانوں کی ذات بتا دی اسلئے بھگوان بھی اُن سے ناراض ہیں۔ اپنے پندرہ منٹ کی تقریر میں انہوں نے بی جے پی پرہی نشانہ لگایا۔ریلی میں لوک دل کے چودھری اجیت سنگھ بھی شریک تھے۔
محترمہ مایاوتی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غریبوں، مزدوروں، کسانوں، دلتوں، مسلموں، اور کاروباریوں کو اچھے دن دکھانے کےوعدے کئے تھے، لیکن ایک چوتھائی کام بھی نہیں ہوا۔ وہ اب اس جانب سے عوام کا دھیان بھٹکانے کے لئے قسم قسم کے ہتھکنڈے اپنا کر عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت میں بوفورس گھپلہ ہوا تو بی جے پی حکومت میں رافیل گھپلہ ہوا۔ ملک کی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں۔ آئے دن دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پراپنی ناکامیوں کو چھپانے ، اپوزیشن کو دبانے و دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے سی بی آئی۔ ای ڈی وغیرہ کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی