ہاتھ گلا کاٹ کر بیگ میںبھرا گیا تھا
لکھنؤ۔ (نامہ نگار)سنیچر کو ایک دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بے رحمی سے ہاتھ گلا کاٹ کر تین ٹکڑوں میں خاتون کی لاش بیگ میںٹھسی ملی۔ مارننگ واک پر نکلے لوگوں کی نظر پارک کی بنچ پر رکھے بیگ پر پڑی۔ تعفن آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ بیگ کوکھولتے ہی سبھی کے ہوش اُڑ گئے۔ دراصل کرشنا نگر واقع رام منوہر لوہیا لاء یونیورسٹی کے سامنے پارنگ کے باہر بنچ پر کالے رنگ کے بیگ میں خاتون کی لاش ملی۔ مارننگ واک کررہے لوگوں کی مشتبہ بیگ پر نظر گئی۔ کئی گھنٹے تک اسے اٹھانے کوئی نہیں پہونچا۔ اسکے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی گئی۔ موقع پر پہونچ ر پولیس نے کھولا تو سبھی حیران رہ گئے۔ تین ٹکڑوں میں ایک خاتون کی لاش ٹھونسی گئی تھی۔جس کاہاتھ گلا کٹا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ڈاگ اسکویڈ اور فورنسک ٹیم جائے وقوع پر معاملہ کی تفتیش کرنے پہونچی۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کررہی ہے۔ بیگ میں لاش کے ساتھ کئی ٹکروں میں لال پین سے لکھا ایک لیٹر بھی ملا ہے۔ لیٹر کے ٹکڑوں کو جوڑ کر قاتل کی سراغ رسانی میں پولیس کی ٹیمیں لگ گئیں۔ کرشنا نگر پولیس کے مطابق لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔خاتون کی عمر قریب پینتیس سے اڑتیس سال کی لگ رہی ہے۔ لاش کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
ایس پی نےانتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی: یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی