اقتدار میں آتے ہی آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ کا وعدہ
گنٹور۔آندھرا پردیش کے وجے واڑا میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے کہا، ’’ملک میں آج سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ نوجوانوں کو نوکری نہیں مل پا رہی ہے۔
مودی حکومت کے دوران بے روزگاری کی سطح 45 سالوں کی بلند ترین سطح پر ہے۔ مودی جی نے ملک کے نوجوانوں سے ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ پورا نہیں کیا، اس کے برعکس انہوں نے ملک کا پیسہ چند صنعتکاروں کو دے دیا۔‘‘
آندھرا پردیش کے وجے واڑا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دئے جانے کو لے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا، ’’جب منموہن سنگھ نے یہ وعدی کیا تھا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا اس وقت وہ وزیر اعظم تھے۔ ملک کے وزیر اعظم ہونے کے ناطہ انہوں نے آندھرا پردیش کے لئے وعدہ کیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی 5 سال سے وزیر اعظم ہیں اور انہون نے اے پی کے لئے کچھ نہیں کیا۔‘‘
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی