Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Chennai: CSK bowler Imran Tahir celebrates after claiming the wicket of KKR batsman Shubman Gill during Indian Premier League 2019 (IPL T20) cricket match between Chennai Super Kings (CSK) and Kolkata Knight Riders (KKR) at MAC Stadium in Chennai, Tuesday, April 9, 2019. (PTI Photo/R Senthil Kumar)(PTI4_9_2019_000190B)

بلے بازی مشکل تھی لیکن جیتنے میں کامیاب رہے

چنئی (یواین آئی)انڈین پریمئرلیگ(آئی پی ایل )کے 12ویں ایڈیشن میں بھی اپنے دبدبے کو برقراررکھتے ہوئے چنئی سپر کنگس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو شکست دینے کے بعدکپتان مہیندرسنگھ دھونی نے کہا کہ اس میدان پر بلے بازی کرنا مشکل تھا لیکن ہم مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے ۔مقابلہ کو سات وکٹ سے جیتنے کے بعد دھونی نے کہا،

‘‘ ڈیرن براوو کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کے توازن میں تھوڑی مشکل پیداہوجاتی ہے کیونکہ وہ بہترین آل راؤنڈر ہیں اور ڈیوڈ بھی ٹیم میں نہیں ہیں ۔اس لیے یہ تھوڑا مشکل ہے ۔ دھونی نے کم اسکور والا مقابلہ ہونے کے بارے میں کہا،‘‘مجھے نہیں لگتا کہ ہم ایسی سست پچ پر کھیلنا پسند کریں گے ۔ایسی پچ پر کم اسکور والے مقابلے ہوتے ہیں ۔سست پچ پر ہمارے بلے بازوں کو بھی پریشانی ہوتی ہے ۔یہاں پہلے بلے بازی کرنا تھوڑا مشکل لیکن اوس گرنے کے بعد یہ بلے بازی کے لیے آسان ہوجاتی ہے ۔ انھوں نے کہا،‘‘ ہربھجن سنگھ اور عمران طاہر کے تجربہ کا ٹیم کو کافی فائدہ ملتاہے ۔ہربھجن نے جتنے بھی میچ کھیلے ہیں سبھی میں اچھی کارکردگی پیش کی ہے ۔عمران کو جب بھی گیندبازی سونپی گئی انھوں نے اتنی بار اچھی کارکردگی پیش کی ہے ۔ دھونی نے کہا،‘‘کل ملاکر ہماری گیندبازی کا شعبہ مضبوط ہے لیکن جیسے ہی ہم سپاٹ اور تیز رفتار والی پچوں پر کھیلیں گے جہاں چھوٹی باؤنڈریز ہونگی تب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کون سے آخری گیارہ کھلاڑی ٹیم کے توازن کے لیے صحیح رہیں گے ۔منگل کے روز کولکاتہ کے خلاف چنئی کے گھریلومیدان پر کھیلے گئے مقابلہ میں چنئی نے ٹاس جیٹ کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیاتھا۔کولکاتہ صرف 108رن بناسکی تھی ۔ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ رن آندرے رسیل نے 44گیندوں میں 50رن بنائے ۔ چنئی کی طرف سے دیپک چاہر نے 20رن دیکر تین وکٹ لیے جس کے لیے انھیں مین آف دی میچ قراردیاگیا۔