صحافیوں کو نجی بسوں میں بھی مفت سفر کی پیشکش، خوش آئند قدم : حسیب صدیقی
لکھنؤ۔(نامہ نگار) اتر پردیش میں 60 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو جلد ہی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت ملے گی۔یہ اعلان وزیر ٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ نے ورنداون میں منعقدہ یوپی ورکنگ جرنلسٹس یونین کی دو روزہ علاقائی نمائندہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت صحافیوں کو نجی بسوں میں بھی مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ کھلے اجلاس میں کئی صحافیوں کے اس مطالبے پر کہ صحافیوں کے اہل خانہ کو بھی سال میں ایک یا دو بار یہ سہولت ملنی چاہیے، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایک یا دو بار نہیں بلکہ زندگی بھر یہ سہولت فراہم کرنے کا راستہ نکالا جائے گا۔
کانفرنس کی صدارت انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس کے صدر کے وکرم راؤ نے کی، جس میں قانون ساز کونسل کے رکن پون سنگھ چوہان اور اوم پرکاش سنگھ قانون ساز کونسل کے رکن نے بھی خطاب کیا۔یونین کے علاقائی صدر حسیب صدیقی نے وزیر ٹرانسپورٹ کو صحافیوں کے مختلف مطالبات کے حوالے سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو پنشن دینے کا یونین کا مطالبہ جسے حکومت نے اصولی طور پر تسلیم کر لیا ہے اس پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔ یونین نے آیوشمان یوجنا میں صحافیوں کو شامل کرنے پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی کا شکریہ ادا کیا اور دیگر مطالبات پر جلد غور کرنے کی درخواست کی۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا صحافیوں کو نجی بسوں میں بھی مفت سفر کی پیشکش، خوش آئند قدم ہے ۔
قرارداد کی حمایت یوپی پریس کلب کے صدر رویندر سنگھ اور وجے شنکر پنکج، دیوراج سنگھ، اویناش شکلا، مکل مشرا، زبیر احمد، آر این باجپائی اور وجے پرکاش مشرا نے کی۔استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین شیوشرن سنگھ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے متھرا ضلع یونٹ کے صدر منویر سنگھ چوہان اور جنرل سکریٹری بنشیدھر بنسل کی ستائش کی۔ کانفرنس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تقریباً 300 صحافیوں نے شرکت کی۔علاقائی جنرل سکریٹری پریم کانت تیواری نے یونین کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور آخر میں شکریہ ادا کیا۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
ایس پی نےانتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی: یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی