ممبئی۔سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر سرحد پار سے بھی مبارک باد کا پیغام موصول ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور گراہم کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی۔
بعد ازاں فاطمہ بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن تحریر کیا کہ میں اور گراہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور نکاح کی چھوٹی سے تقریب خاندانی گھر میں ہوئی۔ شادی کے بندھن میں بندھنے پر فاطمہ بھٹو کو جہاں قریبی دوستوں اور مختلف شخصیات کی جانب سے مبارک باد کے پیغام موصول ہورہے وہیں بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی کے لیے خصوصی پیغام بھیجا۔سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بہت بہت مبارک ہو فاطمہ! ، آپ دونوں زندگی بھر خوشی کیساتھ رہیں۔
نہرو کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار اب ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے
ممبئی۔ بھارتی اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل دلیپ تاہل 3 مرتبہ بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کرنا ایک ایسا چیلنچ تھا جس سے انکار ممکن نہیں تھا، فلم سے قبل بھٹو کی شخصیت، تقریر کرنے اور بولنے کے انداز کو سمجھنے کے لیے مہینوں تک ریسرچ کی۔بھارتی اداکار نے اس فلم کے حوالے سے معمولی سی تفصیل بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم آئی بی 71 میں دلیپ تاہل کے علاوہ اداکار انوپم کھیر، وشال جیٹھوا اور ودیوت جموال بھی شامل ہیں اور یہ فلم 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی