مالیگاؤں دھماکے کی ملزم کو ٹکٹ دیا جانا غلط
نئی دہلی ۔ اے ٹی ایس کے پاس پرگیہ کے خلاف ثبوت تھے۔ مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے مالیگاؤں بم بلاسٹ کی ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارنے کے بی جے پی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح ہوکہ اٹھاولے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کی اتحادی پارٹی ری پبلکن پارٹی آف انڈیا(آر پی آئی )کے صدر ہیں۔انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق، پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی امیدواری کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ ، ان کا نام مالیگاؤں میں آیا تھا اور مہاراشٹر اے ٹی ایس کے سابق چیف ہیمنت کرکرے کے پاس ان کے خلاف کافی ثبوت تھے ۔اس دوران اٹھاولے نے پرگیہ کے اس بیان کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرکرے کی موت ان کے شراپ کی وجہ سے ہوئی تھی۔اٹھاولے نے کہا ، آر پی آئی نے مدھیہ پردیش میں جبل پور ، ستنا ، رتلام ، مورینا اور سیدھی سے امیدوار کھڑے کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے علاوہ باقی بچی 24 سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں کی حمایت کریں گے ۔اٹھاولے نے کہا ، کہ لوگوں کو بچانے کے لیے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے کرکرے شہید ہوگئے تھے ۔ میں کر ے کرے کو لے کر سادھوی کے بیان سے متفق نہیں ہوں ۔ ہم اس کی تنقید کرتے ہیں ۔یہ فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ۔ اگر ہماری پارٹی کی بات ہوتی تو ہم ان کو امیدوار نہیں بناتے۔
وہیں اس سے پہلے اتوار کو مدھیہ پردیش کے پنا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران جب مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی رہنما اوما بھارتی سے پرگیہ ٹھاکر کی امیدواری کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کو ٹکٹ دینے میں کچھ بھی غلط نہیں اور کانگریس صدر راہل بھی ایک معاملے میں ضمانت پر باہر ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کسی بھی طرح سے مہامنڈیلشور ٹھاکر کا بدل نہیں ہوسکتی تھیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی