Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Cooch Behar: West Bengal Chief Minister and Trinamool Congress supremo Mamata Banerjee addresses an election rally ahead of the Lok Sabha polls, in Cooch Behar district, Thursday, April 4, 2019. (PTI Photo)(PTI4_4_2019_000119B)

این آر سی اور شہری ترمیمی بل کے ذریعہ بی جے پی عوام کو بیوقوف بنارہی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ۔ (یو این آئی)وزیرا عظم مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ این آر سی اور شہری ترمیمی بل کے آسام اور بنگال کے عوام کو نریندر مودی لالی پاپ دے رہے ہیں مگر اب دونوں ریاست کے عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔ آسام میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آسام میں 40افراد کے نام کو شامل نہیں کیا ہے۔

صرف ترنمول کانگریس کی واحد جماعت ہے جو پوری شدت کے ساتھ مذہبی بھید بھاؤ سے بالا تر ہوکر عوام کے ساتھ کھڑی رہی اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام این آر سی میں شامل نہیں تھے ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت نے ہمدردی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ این آرسی میں صرف مسلمانوں کے نام کو چھوڑا نہیں گیا ہے بلکہ 22لاکھ ہندؤں جس میں گورکھا، بہاری، بنگالی، تمل،کیرالہ اور راجستھان کے شہری شامل ہیں کے نام کو این آر سی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ان تمام ناموں کو شامل کرنے کیلئے ہم جدو جہد کررہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ این آر سی کی آخری فہرست شایع ہونے کے صرف دو دن بعد ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کا وفدکو آسام بھیجا گیا مگر اس وفد کو ایئر پورٹ سے نکلنے نہیں دیا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ شہری ترمیمی بل بی جے پی کا دوسرا لالی پاپ ہے۔یہ عوام کو بیوقوف بناکر ان کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ 25مارچ 1971سے قبل ہندوستان آنے والے تمام افراد ہندوستانی شہری ہیں اور انہیں ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔مگر بی جے پی اس معاملے میں خاموش ہیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی شہری ترمیمی بل ایکٹ لال کر پہلے لوگوں کو غیر ملکی قرار دیں گے، اس کے بعد انہیں تعلیم، صحت، عبادت اور ووٹ دینے کے حقوق سے محروم کردیں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیرا عظم مودی ایک ایسی شخصیت ہیں جو مسلسل جھوٹ بولتے ہیں اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔پانچ سال قبل انہوں نے خود کوچائے والا کہا مگر اب وہ چائے والا ہونے کو فراموش کردیا ہے اور چوکیدار بن گئے ہیں۔جو غریبوں کے حقوق کو محروم کرکے امیروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت بھارت رتن بھوپن ہزاریکا کے گھر کی تزئین کاری ہے اور ان کے یادگا کو باقی رکھا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اور بنگال کے عوام ہزاریکا کے گانوں کو یاد کرتے ہیں۔خیال رہے کہ آسام میں ترنمول کانگریس 9سیٹوں پر انتخاب لڑرہی ہے۔آسام میں تین مرحلومیں انتخاب ہونے ہیں۔