Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ایمرجنسی تاریخ کا ایک سیاہ باب:راجناتھ

تاج نگری میں وزیردفاع نے گنائی مودی حکومت کی حصولیابیاں ، کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا

آگرہ۔(یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اترپردیش کے ضلع آگرہ کے کاگارول دیہی علاقے میں اتوار کو عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آج ہی کے دن کانگریس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا تھا۔ یہ کاسیاباب ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرکزی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر بی جے پی زبردست عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے۔ اس مہم کو مزید رفتار دینے کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اتوار کو یہاں آئے۔

فتح پور سیکری لوک سبھا حلقہ کے کاگرول میں اپنی پہلی عوامی میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 25 جون ہے۔ آج کے دن 1975 میں ایمرجنسی نافذ کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا۔ میں نے 16 ماہ جیل میں بھی گزارے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے نریندر مودی کی حکومت کو بے دخل کرنے کے لئے پٹنہ میں ایک میٹنگ کی ہے۔ اور دعوی کیا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔اگر جمہوریت نہیں ہے تو پھر اس نے ہماچل، راجستھان اور کرناٹک میں اپنی حکومتیں بنائی ہیں۔وزیر دفا ع نے کہا کہ مودی نے ہندوستان کے افتحار کو عالمی پیمانے پر دو بالا کیا ہے۔ملک نے معاشی طور پر بھی ترقی کی ہے۔سال 2014 میں ملک کی معیشت 11ویں نمبر پر تھی اور دنیا کی پانچویں معیشت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں۔جب پاکستان اری میں بزدلانہ حرکت کی ہم نے سرحد کو عبور کیا اور دہشت گردی کا قلع قمع کیا۔کام گاؤں، غریب کسانوں کے لئے کئے جارہے ہیں اور وہ مفت میں راشن پا رہے ہیں۔راجناتھ نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اترپردیش میں نظم ونسق کو بہتر کیا ہے۔ریاست کی ترقی کے لئے بہتر نظم ونسق سب سے زیادہ ضروری ہے۔