ایپوہ،(یو این آئی ) ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم 28 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو ایشیائی کھیلوں کی طلائی چمپئن جاپان کے سخت چیلنج کا سامنا کرے گی۔ہندستانی ٹیم فی الحال اپنے کئی کھلاڑیوں کی انجری کا شکار رہی ہے ، حال ہی میں گرجیت سنگھ پریکٹس میچ کے دوران ناک میں فریکچر کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں، اگرچہ ٹیم اس کے باوجود اچھی کارکردگی کو لے کرپر یقین نظر آرہی ہے ۔ہندوستانی کپتان من پریت سنگھ نے جاپان سے میچ کے موقع پر کہاکہ جاپان، کوریا اور میزبان ملائیشیا مضبوط ٹیمیں ہیں۔ یہ ٹیمیں اپنی پوری طاقت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا حصہ بن رہی ہیں اور ان کا چیلنج بھی سخت ہو گا۔کپتان نے کہاکہ نوجوانوں کو اپنے کھیل کی سطح مزید بلند کر نی ہو گی اور ٹیم میں نئے چہروں کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا کیونکہ حریف کو ان کے کھیل کے بارے میں مزید پتہ نہیں چلے گا۔ لیکن گرجیت کا باہر ہونا ہمارے لیے دھچکا ہے ۔ ان کی جگہ گرصاحب جیت سنگھ ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔ وہ اچھے فارورڈ اور سینروں کی ضروریات کو سمجھتے ہیں۔ہندستانی ٹیم 18 مارچ کو ہی ایپوہ پہنچی ہے اور یہاں حالات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے اور خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ جمعرات کو ٹیم نے میزبان ملائیشیا کے ساتھ پریکٹس میچ میں بھی حصہ لیا اور مضبوط آغاز کے لیے تیار نظر آرہی ہے ۔ہندستان کی گزشتہ ازلان شاہ ٹورنامنٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی تھی اور وہ پانچویں نمبر پر رہی تھی، لیکن اس کے نوجوان کھلاڑیوں اور کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی تھی۔ ٹیم کو پہلے میچ میں اولمپک چمپئن ارجنٹائن سے 2-3 سے قریبی شکست ملی تھی جبکہ انگلینڈ سے 1-1 سے میچ ڈرا رہا تھا۔ اس کے بعد وہ آسٹریلیا سے 2-4 سے ہار گئی تھی جس نے بعد میں خطاب جیتا تھا۔من پریت نے کہاکہ ہمارے نوجوان ہمیشہ یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مندیپ سوائے فارورڈ لائن کے کھلاڑیوں کو 12-12 میچوں کا ہی تجربہ ہے ، لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ دباؤ کو برداشت کرسکیں گے ۔ بطور سینئر کھلاڑی ہمیں نوجوانوں کی حمایت کرنا چاہیے اور ان کی رہنمائی کرنا چاہیئے ۔ہندستان کی ازلان شاہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ کامیاب کارکردگی 1985، 1991، 1995 اور 2009 میں رہی تھی جب ٹیم ٹائٹل تک پہنچی تھی جبکہ 2010 میں اس نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ طور پر خطاب جیتا تھا۔ سال 2016 میں ہندستانی ٹیم آسٹریلیا سے ہار کر سلور جیتنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ 2017 میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اس نے کانسی جیتا تھا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی