اندور۔ (یو این آئی) ملک کے سابق چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے آج کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے قابل اعتماد ہونے پرشک نہیں کیا جاسکتا ۔مسٹر راوت نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ البتہ جن ہاتھوں میں ای وی ایم رہتا ہے اورا س سے جڑے معاملوں میں جو لوگ رہتے ہیں ان پر ضرور شک کیا جاسکتا ہے۔لیکن ای وی ایم پوری طرح قابل اعتماد ہے۔الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ سیاست سے منسلک لوگ الیکشن کمیشن کو ’پنچنگ بیگ‘ کی طرح استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا 90 کروڑ ووٹروں والے ملک میں عام انتخابات کو اختتام تک پہنچانا چیلنچ سے پر کام ہے۔ لیکن ہندوستانی الیکشن کمشنر سال بہ سال بالغانہ طریقے سے انتخابی اصلاح کی طرف بڑھ رہا ہے۔مسٹر راوت نے کہا کہ کمیشن کا خیال پیش کرنے والے آئین تخلیق کرنے والوں کو علم رہا ہوگا کہ کمیشن کےلئے مستقبل میں غیر جانبدار انتخابات کرانا چیلنج سےپر ہوگا۔ لہذا کمیشن کو آئین کے تحت زبردست اختیارات دیئے گئے ہیں۔
انتخابات میں بلیک منی کے استعمال پر اپنی فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر راوت نے کہا کہ اس طرح کے معاملوں میں اضافہ ہی ہورہا ہے جنہیں روکے جانے کی ضرورت ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی