کلکتہ(یو این آئی)جلپائی گوڑی جو چائے باغات کیلئے مشہور ہے میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی نے کہا کہ”آپ لوگ چائے پیدا کرتے ہیں اور میں نے چائے بنائی ہے اور ممتا بنرجی ایک چائے والے کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ممتا بنرجی کی طرفاشارہ کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ وہ یہاں آکر دیکھیں عوام کتنی بڑی تعداد بی جے پی کو پسند کرتی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی کا اقتدار دراصل کمیونسٹوں کے اقتدار کا پارٹ ٹو ہے۔جلپائی گوڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کے سرکٹ بنچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس، ترنمو ل کانگریس اور بایاں عوام کی ترقی کیلئے سنجید نہیں ہے۔
عوام کو جو سہولیات اس وقت مل رہی ہیں وہ در اصل مرکزی اسکیموں کی بدولت ہے۔20سال قبل جلپائی گوڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کے بنچ کے قیام کی بات کہی گئی تھی مگر وہ آج پورا ہورہا ہے۔
اب جلپائی گوڑی کے عوام کو جلپائی گوڑی میں ہی انصاف مل جائے گا۔انہیں کلکتہ نہیں جانا پڑے گا۔تمام قانونی فواید یہیں مل جائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے نیشنل ہائی وی 31ڈی کے فلکا سلساباری سیکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔یہ 41.7کلو میٹر طویل ہے جو 1,938کروڑ روپے میں تعمیر کی جائے گی۔اس موقع پر وزیرا عظم نے نیپالی شاعر بھانو بھکت اور راج بنشی اصلاح کار پنچن ورما کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
شمالی بنگال میں لا اینڈ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرا عظم مودی نے کہا کہ یہاں دن بدن حالات خراب ہورہے ہیں۔بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان دوسری ریاستوں میں جارہے ہیں،صنعت نہیں لگ رہے ہیں اور پروجیکٹ کی تکمیل نہیں ہورہی ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی