Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

اْردو کے فروغ کیلئے سلمان، شاہ رخ کا انتخاب

ممبئی۔(پی ایس آئی)مودی سرکار نے اردو زبان کے فروغ کے لیے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے سلمان خان، شاہ رخ خان اور اداکارہ کترینہ کیف کا انتخاب کیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ بھارت میں اْردو زبان کے فروغ کی ذمہ داری بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان، دبنگ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کے سپرد کی جائے۔نیشنل کونسل فار پروموشن آف اردو لینگوئج کے مطابق اْردو زبان کے فروغ کے لییشاہ رخ خان، سلمان خان اور کترینہ کیف اْردو میں ایک ویڈیومیسج ریکارڈ کروائیں گے جس کے ذریعے لوگوں میں اس زبان کی اہمیت کو اْجاگر کیا جائے گا۔مودی کی جانب سے یہ ایک اچھا اقدام کیا گیا ہے لیکن اس کام کے لیے انہوں نے جن کا انتخاب کیا ہے اْن کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا ہیاور اْن کا خوب مذاق اْڑایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہیکہ’ اب کترینہ کیف ، سلمان خان اور شاہ رْخ اْردو زبان کو فروغ کریں گے؟‘سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اقبال نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ 2019 کا سب سے بڑا لطیفہ ہیکہ اب کترینہ کیف اْردو زبان کو فروغ دیں گی۔‘عظمیٰ اظہر نامی خاتون صارف نے لکھا کہ’ کترینہ اور سلمان خان کے بغیرہی اْن کی اْردو زبان ٹھیک ہے۔‘جبکہ ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’براہ مہربانی اْردو کو بخش دیں۔
‘اس کے علاوہ رپانی نامی صارف نیمودی سرکار کے اس اقدام کا مذاق اْڑاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ’کترینہ ہندی ٹھیک سے نہیں بول سکتیں تو وہ اْردو زبان کی کس طرح تشہیر کریں گی؟ اور اگر سلمان کی بات کی جائے تو وہ ایک اچھے اداکار ہیں لیکن زبان کو فروغ دینے کے لیے ایکشن کی نہیں بلکہ معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔‘واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جو 5 جون کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔