دارالعلوم عثمانیہ درگاگنج میں جلسہ تقسیمِ انعامات کاانعقاد
لکھنؤ۔اللہ تعالیٰ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا ہے ، جو محنت کرتا ہے ، اسکو اس کی محنت کا نتیجہ ضرورت ملتاہے ، دنیا میں کوئی بھی چیز بغیر محنت کے حاصل نہیں ہوتی ، اگر محنت دنیا وآخرت کو بنانے کیلئے کی جائے تو وہ محنت قابل ستائش ہے اور اگر صرف حصول دنیا کیلئے کی جائے اور اصل مقصد کو پس پشت ڈال دیا جائے تو وہ محنت دنیا میں تو مفید لیکن آخرت میں اس کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار دارالعلوم عثمانیہ درگاگنج کاکوری میںجمعیۃ الاصلاح کے تحت منعقدجلسہ تقسیم انعامات میں صدر مولانا صہیب حسینی ندوی نے کیا ۔
مولانا ندوی نے کہا کہ جن طلبہ نے محنت کی اور پروگراموں میں اپنی صلاحیت کامظاہرہ کیا،آج ان کو یہاں انعامات سے نوازا جائیگا اور یہ ان شاء اللہ ان کے روشن مستقبل کی شروعات ہے ۔مولانانے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اچھا مقرر بننے کیلئے ضروری ہے کہ اچھے خطباء و مقررین کی نقل کریں اللہ نے انسان کو یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ نقل کے ذریعہ کسی بھی فن میں مہارت حاصل کرسکتاہے ۔انہوںنے کہا کہ طلبہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ منکرات وسیئات سے پرہیز کریں ،اعمال حسنہ پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کواس کا عادی بنائیں اور جو کچھ سیکھیں اس کو ابتداسے ہی دوسروں تک پہونچانے کی کوشش کریں۔
اس سے قبل محمد عارف کی تلاوت کلام پاک ومحمد شائق کی نعت خوانی سے جلسے کا آغاز ہوا۔نظامت کے فرائض محمد طاہر نے انجام دئے ۔مولانا صہیب حسینی ندوی نے ثقافتی پروگراموں میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا اور مزید محنت کی تلقین کی ۔اس موقع پر مولانایار محمد ندوی ،مولانا ایاز عالم ندوی،مولانا عبد القیوم قاسمی،مولانا حبیب الرحمان ندوی ،مولانا نذیر قاسمی ،ماسٹر اخلاق ، ماسٹر رحمت علی ،ماسٹر ارشاد،منشی شفیق ، حافظ عرفان ،حافظ سلمان ،قاری منوراور طارق لہر پوری سمیت جملہ اساتذہ و طلبہ موجود تھے ۔
آخر میں مہتمم مدرسہ مولانا صلاح الدین ندوینے مہمانوں کاشکریہ اداکیااور صدر جلسہ کی دعاپر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی