Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

یو پی مدرسہ بورڈ اپنی تعلیمی بد نظمی کی وجہ سے ہورہا ہے کافی بد نام

یو پی بورڈ نے جا ری کردیااپنا رزلٹ تو مدرسہ بورڈ کرانے جارہا ہے امتحان

لکھنو۔اترپردیش تعلیمی بورڈ سے یوپی مدرسہ بورڈ اپنی لیٹ لطیفی سے پچھڑے پن کا شکار ہے۔جہاں ایک طرف یو پی بورڈ نے اس مرتبہ وقت سے کافی پہلے ہی اپنے نتائج جاری کردئے ،سنسکرت بورڈ نے بھی اپنے نتائج کا اعلان کرکے سب کو چونکادیا ، وہیں دوسری جانب مدرسہ بورڈ نے ابھی تک اپنے سالانہ امتحانات کا آغاز تک نہیں کراسکا ہے۔مدرسہ بورڈ کے سالانہ امتحانا ت17مئی سے شروع ہو رہے ہیں۔


یو پی بورڈ کے مقابلہ میں مدرسہ بورڈ کے پچھڑے پن کا خمیازہ مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کو بھگتنا پڑ ریا ہے۔یو پی تعلیمی بورڈ کے ساتھ سنسکرت بورڈ نے اس بار بھی یو پی مدرسہ بورڈ کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یو پی بورڈ نے اس مرتبہ اپنے سالانہ امتحانات کے نتائج قبل از وقت یعنی اپریل ماہ میں ہی جا ری کردیا ۔عام طور یو پی بورڈ کے نتائج کا اعلان مئی کے مہینے میں ہوا کرتا تھا۔بورڈ کے کہنا ہے کہ ایسا اس لئے کیا جا ررہا ہے تا کہ بارہویں پاس کرنے والے طلبہ اعلیٰ اداروں میں آسانی سے داخلہ حاصل کرسکیں۔وہیں دوسری طرف یو پی مدرسہ بورڈ اپنی تعلیمی بد نظمی کی وجہ سے کافی بد نام ہو چکا ہے۔بورڈ کا تعلیمی سیشن دو ماہ تاخیر سے چل رہا ہے۔ایسے میں جب یو پی بورڈ اپنے نتائج کا اعلان کر دیاہے، تو اس وقت مدرسہ بورڈ کے امتحانات بھی شروع تک نہیں ہوپائے ہیں۔مدارس کے ذمہ داران اس بدنظمی کا الزام براہ راست طور سے مدرسہ بورڈ پر ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مدرسہ بورڈ چاہے تو یو پی بورڈ کی طرز پر اپنے تعلیمی نظام کو درست کر سکتا ہے۔لیکن مدرسہ بورڈ میں پائی جانے والی بد عنوانی کی وجہ سے اس کا نظام ہردن مزید بدتر ہو تا جا رہا ہے۔