Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

New Delhi: Opposition leaders SP's Ram Gopal Yadav, CPI(M)'s TK Rangarajan, Congress leader Ghulam Nabi Azad, BSP leader Satish Chandra Misra, Andhra Pradesh Chief Minister N Chandrababu Naidu address the media after a meeting with Election Commission on EVM issue, in New Delhi, Monday, Feb. 4, 2019. (PTI Photo/Ravi Choudhary) (PTI2_4_2019_000233B)

الیکشن کمشنر سے اپوزیشن پارٹیوں کی ملاقات

50فیصد ای وی ایم کو وی وی پیٹ سے ملانے کا مطالبہ

نئی دہلی(یواین آئی)کانگریس سمیت 23اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے پیر کے روز انتخابی کمشنر سے ملاقات کی اور 50فیصدالیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )کے ووٹوں کو وی وی پیٹ پرچیوں سے ملانے کا مطالبہ کیا۔

کمشنر سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس سلسلہ میں سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کمیشن سے ملنے کے بارے میں فیصلہ کیاگیا۔
اس میٹنگ میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر شردپوار اور کمشنر سے ملنے گئے مختلف پارٹیوں لیڈران شامل تھے ۔
انھوں نے کہاکہ میٹنگ میں سبھی پارٹیوں نے بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے کی خواہش ظاہر کی لیکن انتخابات کے لیے وقت اب کم بچاہے اس لیے طے کیاگیا کہ کمیشن سے ملکر ای وی ایم سے ہوئے 50فیصدووٹوں کو وی وی پیٹ پرچیوں سے ملاکر دیکھنے کا مطالبہ کیاجائے ۔انھوں نے کہاکہ کمیشن نے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو اس مطالبہ پر غورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ تین چار سال سے عام طورپر ہر انتخاب میں دیکھا گیاہے کہ ووٹ کسی بھی پارٹی کو دو تو ووٹ کمل کوہی جاتاہے ۔انتخابی کمیشن کے کسی بھی افسر نے کسی سیاسی پارٹی کے اس سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کا کبھی تسلی بخش جواب نہیں دیاہے ۔انھوں نے کہاکہ اس صورتحال پر غورخوض کے بعد کمیشن سے ملکر یہ مطالبہ کیاگیاہے ۔
تیلگودیشم پاٹی کے لیڈر اور آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرابابونائیڈو نے کہاکہ لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات ہوں ،سبھی میں غیر جانبداری ضروری ہے ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابی کمیشن 50فیصد ای وی ایم ووٹوں کو وی وی پیٹ پرچیوں سے ملاکر دیکھنے کے اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبہ پر غور کرے گا۔
سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہاکہ ای وی ایم ووٹنگ مشین کے تعلق سے جو سوال اٹھائے جارہے ہیں جمہوریت میں انکا جواب لازمی ہے اس لیے شفاف انتخابات کے لیے کم سے کم 50فیصد ای وی ایم کو وی وی پیٹ پرچیوں سے ملانے کے اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبہ پر کمیشن کو غورکرنا چاہئے ۔بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر ستیش چندرمشرنے کہاکہ اس سلسلہ میں عدالت کی بات کو ماننا چاہئے ۔
کمیشن سے ملنے گئے اپوزیشن پارٹیوں کے دیگر رہنماؤں میں کانگریس کے ملک ارجن کھڑگے ، احمد پٹیل اور آنند شرما،ترنمول کانگریس کے ڈیرک او برائن ،نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ ،ہندستان کی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجہ ،مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے محمد سلیم اور ٹی کے رنگ راجن ،راشٹریہ جنتادل کے منوج جھا ،جنتادل ایس کے دانش علی ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مجید مینن ،عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ ،این پی ایف کے کے جی کینیہ اور اے آئی یوڈی ایف کے بدرالدین اجمل شامل تھے ۔